آم کے فوائد

رنگ

سبز- سرخ زردہ اور زرد.

ذائقہ

کچا آم ذائقے میں کھٹا اور  جبکہ پکا ہوا میٹھا  ھوتا ھے.

وٹامن

آم میں وٹامنز اے – بی کی وافر مقدار ھوتی ھے اس کے علاوہ آم میں گوشت بنانے والے شکری نشاستہ دار روغنی اجزاء فاسفورس کیلشیم پوٹاشیم اور گلوکوز شامل ھوتے ھیں.

فوائد

پختہ آم خون بناتاھے یہ آنتوں کو قوت دیتا ھے آم مقوی باہ ھے آم کھانے سے  معدے گردوں  اور مثانے  کو طاقت ملتی  ھے اس کا مربہ پھیپھڑوں دل اورمثانے کو طاقت دیتا ھے سبز دھنیا اور آم کے سبز پتے رگڑ کر پینے سے ہچکی ختم  ھو جاتی ھے.

آموں کو ٹھنڈے کرکے کھانا چاہیے اور آم کھانے کے بعد یا ان کے ساتھ دودھ کی لسی لازمی پینی چاہیے آم اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ھے آم  کھانے سے جسم موٹا صحت مند ھوتا ھے نیند کی کمی  کو دور کرنے کیلیے  ایک آم کھانا اور بعد ازاں ٹھنڈا دودھ  پینا  فائدہ مند ھوتا ھے.

آم کے کھانے کے بعد تھوڑے سے جامن کھا لیں تو اس کی گرمی ختم ھو جاتی ھے کھٹے  آم کھانے سے دانتوں اور گلے کو نقصان پوہنچتا ھے اس سے زکام اور خون کی خرابی بھی ھوسکتی ھے نہار منہ آم کبھی نہیں کھانا چاہیے اس سے معدے کو نقصان پہنچتا ھے اور معدے میں گرمی ھوتی ھے.

بغیر ٹھنڈا کئے آم اکثر جسم پر پھوڑے ، پھنساں اور آنکھوں کی بیماریاں پیدا کرتاھے آم پیاس کو بجھاتاھے آم کا اچار کھانے سے کڑوا پن (تلخی) کم ہوتی ہے پرانے آم کے اچار کا تیل لگانے سے سر کا گنجا پن ختم ہو جاتا ھے آم کا اچار کھانے سے بھوک بڑھتی  ھے اور تلی کی سوزش کیلیے فائدہ مند ھے آم کی چٹنی بھی بےحد مفید ھے جو ہاضم اور معدہ جگر کو طاقت دیتی ھے دودھ پلانے والی عورتوں  کو آم کھلانے سے ان کے دودھ بڑھ  جاتا ہے.

آم کی گٹھلی کو نیم گرم پانی میں رگڑ کر  بچھو کے کاٹے کی جگہہ پر لیپ لگانے  سے اسی وقت  آرام ملتا  ھے جسم کی (خشکی)  (بے رونقی) (زردی) اور (کمزوری) کو ختم کرنے کیلیے  ہر روز  ایک عدد آم کھانا اور کبھی کبھار  ایک گلاس کچی لسی پینا  بے حد مفید ھے.

آم کی گٹھلیاں دو عدد اور تین عدد کالی مرچ کو پیس کر جس کو سانپ کاٹے اس کو  پلانے سے زہردور ھو جائے گا آم کے سبز پتے ایک(1) تولہ حقے کی چلم میں رکھ کر حقہ پینے سے یعنی کش  لگانے سے بواسیر دور ہو جاتی ھے سوزاک کے مریض آم کی چھال ایک تولہ اس کو ڈھائی تولہ پانی میں رات کو بھگو دیں اور کر صبح کو وہ پانی چھان کر پی لیں اس  سے بہت زیادہ  فائدہ ھوتا ھے.

Aam Ke Fawaid-Aam Ke Fayde/آم کے فوائد

Leave a Comment

Translate »