Acne treatment/Keel Muhase Ka ilaj in Urdu /کیل مہا سوں کا علا ج

Keel Muhase Ka ilaj 

کیل مہا سوں کا علا ج

رخساروں پر کیل مہا سے

اگر آپ کے رخساروں پر کیل مہا سے مو جود ہیں

تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا نظا م تنفس ٹھیک نہیں۔

اس کی وجہ زیادہ سگریٹ نو شی یاالرجی بھی ہوسکتی ہے اس کے لیے

آپ اپنی غذا میں سبز پتوں والی سبزیو ں کا استعمال کر یں جتنا ہو

.سکے سلا د کھائیں

پیشانی پر مہا سے

اگر آپ کی پیشانی پر دانے نکل رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آ پ کا

نظا م انہضام ٹھیک نہیں اس کے لیے اپنی خو راک پر تو جہ دیں

چکنائی والے کھانوں کا استعمال تر ک کر دیں اور اپنی نیند کا

دورانیہ بڑھا دیں◊ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں◊

منہ اور تھو ڑی پر مہاسے

یہ جسم میں کسی خا ص تبدیلی کی وجہ سے نکلتے ہیں۔جن میں ہارمون

کی تبدیلی ہو سکتی ہے۔

یا پھر کو ئی ذہنی کو فت یا پر یشانی بھی ا ن کے نکلنے کا سبب ہو

سکتی ہے۔

کو شش کر یں کہ خو د کو پر سکو ن رکھیں۔ پانی زیادہ سے زیادہ

استعمال کریں

ناک پر مہا سے

ناک پر مہاسوں کی وجہ یہ ہو تی ہے کہ آپ نا قص خو راک کا استعمال

کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ ان مہاسو ں کا شکا ر ہو رہی ہیں

اپنی خوراک پر تو جہ دیں چکنائی کا استعمال با لکل ترک کر دیں

صا ف ستھری اور حفظان صحت کے عین مطابق خو راک کا استعمال کر یں

لہسن سے کیل مہاسوں کاعلا ج

ایکنی کے علاج میں لہسن اہمیت کا حامل ہے

اگر کچے لہسن کو چھیل کر دن میں کئی مر تبہ متاثرہ جگہ پر رگڑا

جائے تو کیل مہاسے بغیر نشان چھوڑے تحلیل ہو جاتے ہیں

لہسن کے ذریعے بڑی عمر کے افر اد کے دانے جو پختہ ہو گئے ہو ں

ان کابھی علاج کیا جاتا ہے

 اس مر ض سے مستقل نجات کے لیے لہسن کی چند تریا ں روزانہ نگل

لیں اس سے خو ن صاف ہو گا اور جلد کے ا مرا ض بھی دور ہو تے ہیں

کچے آلو ؤں کے ذریعے کیل مہا سو ں کا علاج

جلد کی بد نما چھائیو ں کو صا ف کر نے کے لیے کچے آ لوؤں کا

جو س قیمتی علاج سمجھا جاتا ہے کچے آلو کچل کر اس سے کلینز نگ

کر نے سے چہرے سے کیل مہاسو ں کاخاتمہ ہو گا اور جلد بھی

نکھر ے گی

اپسم سا لٹ

ہفتے میں دو بار اپسم سالٹ ملا کر غسل کر نا بھی ایکنی کی تما م اقسام

میں مفید ہے

سو درجے فارن ہا ئیٹ گر م پانی کی ساٹھ لیٹر مقدار میں

ڈیڑھ کلو اپسم سالٹ ملا لیں اور اس پانی میں کم از کم پچیس

منٹ رہیںیہاں تک کہ خو ب پسینہ آ جائے

 

لیمو ں اور ہلدی سے علاج

آ دھے چائے کا چمچ لیموں کے رس میں دو چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ بنا

لیں اور رات سونے سے پہلے چہر ے پر لگائیں صبح اٹھ کر جر اثیم

کش صابن سے دھو لیں  اس سے چہر ے سے کیل مہاسے

 دور ہو جائیں گے۔اس نسخے کو مسلسل ایک ہفتہ استعمال کر یں

دہی سے علاج

چار چمچ لیمن جو س میں دو چمچ دہی انڈے کی سفیدی◊ چار چمچ شہد

شامل کر کے مکسچر بنا لیں اور چہر ے پر لگائیں۔

پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں

چہرہ کیل مہا سوں سے صا ف ہو جائے گا یہ

عمل ہفتے میں دو با ر کر یں

=========================================================================

القرآن

سورہٴ اخلاص کے فائدے

روزانہ تین سو دفع پڑھنے سے نو فائدے حاصل ہوتے ہیں

اللہ تعالی تین سو دروازے غضب کے بند کرے گا مثال کے طور پر

.دشمنی قہر فتنہ وغیرہ

.تین سو دروازے رحمت کے کھولے گا

.تین سو دروازے رزق کے کھولے گا

اللہ پاک اپنے علم سے علم عطا کرے گا اپنے صبر سے صبر اور اپنی

.سمجھ سے سمجھ عطا کرے گا

.چھتیس مرتبہ قرآن پاک پڑھنے کا ثواب ملے گا

.پچاس سال کے گناہ معاف ہوں گے

.اللہ پاک جنت میں بیس محل دے گا

.دو ہزار نفل ادا کرنے کا ثواب ملے گا

.اور جب فوت ہوں گے تو فرشتے جنازے میں شامل ہوں گے  انشاءلله

آپﷺ نے فرمایا جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی  قیامت

.کے دن اللہ اس بندے کی راز داری رکھے گا

 آپﷺ نے فرمایا میرے پیارے صحابہ کو برا نہ کہو اس ذات کی

قسم جس کے قبضہ میں جان ہے تم میں  کوئی اگر احد پہاڑ کے

برابر سونا بھی خرچ کرے  تو وہ  ان کے ایک مد تک اور نہ ہی اس

.کے نصف تک پہنچ سکتا ہے

آپﷺ نے فرمایا بہترین مرد وہ ہے جو جو دیر سے ناراض ہوتا ہے

.اور راضی جلدی ہو جاتا ہے

آپﷺ نے فرمایا  بلند مرتبہ اور نیک لوگ اپنی بیویوں کی عزت

.کرتے ہیں پست ذہن والے اور نیچ لوگ ان کی توہین کرتے ہیں

آپﷺ نے فرمایا دوسروں کی عورتوں سے دور رہو تمہاری عورتیں

بھی پاکیزہ دامن رہیں گی اور اپنے والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو

.تمہاری اولاد بھی تم سے حسن سلوک کرے گی

آپﷺ نے فرمایا وہ شخص ہم میں سے نہیں جو چھوٹوں  پر رحم نہ

.کرے اور بڑوں کی عزت نہ کرے

آپﷺ نے فرمایا لوگوں میں بد ترین شخص وہ ہے جو اپنے گھر

.والوں کے حق میں تنگی کرنے والا ہو

آپﷺ نے فرمایا اپنے والد کو نام سے نہ پکارا کرو اور نہ ان سے

.پہلے بیٹھا کرواور نہ ان سے آگے چلا کرو 

آپﷺ نے فرمایا اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بیٹھنا مسجد میں اعتکاف

.میں بیٹھنے سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ عمل ہے

آپﷺ نے فرمایا اپنی زبان کو قابو میں رکھو اور فارغ وقت گھر میں

.ہی رہو اور اپنی غلطیوں پر خوب روؤ پس تم نجات پا لو گے

آپﷺ نے فرمایا دین دیکھواخلاق دیکھو اور رشتہ کر دو اگر بچہ

اپنی پسند کا اظھار کرے تو اسے نافرمانی نہ سمجھو اور اگر بیٹی اپنی

پسند کا اظھار کرےدے کے میری شادی یہاں کرو تو اسے بے قدر بے

.حیا نہ سمجھو

آپﷺ نے فرمایا اللہ نے تم پر ماں کی نافرمانی حرام قرار دی ہے

.اور والدین سے ناحق فضول مطالبے کرنا بھی حرام قرار دیا ہے

آپﷺ نے فرمایا چھوٹے بھائیوں پر بڑے بھائیوں کا ایسا ہی حق ہے

.جیسے  باپ کا بیٹے پر

آپﷺ نے فرمایا اگر کسی نے غصے کا گھونٹ صرف اللہ کی

.خوشی کے لیے پیا اس نے اس سے بہتر اور اعلی چیز نہیں پی

آپﷺ نے فرمایا شرم اور  حیا ء سے ہمیشہ خیر ملتی ہے۔

آپﷺ نے فرمایا مہمان اپنا رزق لے کر آتا ہے اور صاحب خانہ کے

گناہ لے کر جاتا ہے۔

آپﷺ نے فرمایا قرآن پاک کی تلاوت کیا کرو کیوں کے وہ قیامت

والے دن اپنےاصحاب کے لیے شفیع ہو کر آے گا۔

آپﷺ نے فرمایا جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے یا کھیتی بوتا ہے

اور اس سے کوئی پرندہ یا انسان کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ بن

جاتا ہے۔

آپﷺ نے فرمایا خیرات کو نہ روکنا  ورنہ تمہارا رزق بھی روک

دیا جائے گا۔

آپﷺ نے فرمایا تم میں سے اچھے وہ ہیں جو اپنی بیویوں  کے

حق میں اچھے ہیں۔

آپﷺ نے فرمایا برتنوں کے ٹوٹنے  پر ملازموں کو مت مارو کیوں

کے انسانوں  کی طرح برتنوں کے لیے  بھی ختم ہونے کا ایک وقت

مقرر ہے۔

آپﷺ نے فرمایا ایمان لانے کے بعد دانائی کی سب سے بڑی بات یہ

ہے کے مسلمان آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی 

رکھیں

آپﷺ نے فرمایا جواپنی مونچھیں چھوٹی نہ کرواے وہ ہم میں سے نہیں

مونچھیں اتنی نہ بڑھاو کے اپر والے ہونٹ کی لکیر سے بڑھ جائیں اور کھانے)

(پینے کی اشیاء کو لگیں جو شرعأ ٹھیک نہیں ایسا کرنا گناہ کا سبب ہے 

آپﷺ نے فرمایا  انجیر کھایا کرو انجیر بواسیر کے لیے فائدہ مند ہے

منہ کی بد بو ختم کرتی ہے سر کے بال لمبے کرتی ہے طبیعت

میں نرمی پیدا کرتی ہے لطف والی اور زود ہضم ہے۔

آپﷺ نے فرمایا  کھانا نمک کے ساتھ شروع کرنا چاہیے اس لیے کے ستر

امراض اوربیماریوں سے نمک میں شفاء رکھی ہے ان میں سے چند درج ذیل ہیں

جنون جذام -کوڑھ – پیٹ کا درد -دانت کا درد وغیرہ

آپﷺ نے فرمایا کشمش کھاؤ یہ بہترین کھانا ہے یہ تھکن کو دور کرتی ہے

غصے کو ٹھنڈا کرتی ہے اعصاب کو مضبوط کرتی ہے چہرے کو نکھارتی ہے

اور بلغم کو نکالتی ہے

آپﷺ نے فرمایا بیشک اللہ تم کو اپنی ماؤں کے ساتھ حسن سلوک

.کی (اچھے برتاؤ) وصیت کرتا ہے یہ جملہ آپ نے تین بار ارشاد فرمایا

آپﷺ نے فرمایا اگر تم اپنے دلوں کو نرم کرنا چاہتے ہو تو مسکینوں

.کو کھانا کھلاؤ اور یتیموں کے سروں پر شفقت سے ہاتھ پھیرو

آپﷺ نے فرمایا ماں باپ کی خدمت اور اطاعت سے رزق اور عمر

میں برکت ہوتی ہے

آپﷺ نے فرمایا خرچ کی ابتدا ان لوگوں سے کرو جن کے اخراجات

.زندگی کے تم ذمے دار ہو

آپﷺ نے فرمایا جو حق پر ہو پھر بھی  جھگڑا نہیں کرتا میں

.اس کیلیے جنت میں اعلی گھر کی ضمانت دیتا  ہوں

آپﷺ نے فرمایا اس میں کوئی شک نہیں تم میں سے مجھے زیادہ

.محبوب وہ ہیں جن کے تم میں سے اخلاق اچھے ہیں

آپﷺ نے فرمایا اگر تم بستر پر لیٹے ہوے سورہ فاتحہ اور سورہ

.اخلاص پڑلو تو موت کے علاوہ ہر چیز سے امن میں رہو گے

.آپﷺ نے فرمایا کدو کھایا کرو  یہ دماغ کو تیز کرتا ہے

آپﷺ نے فرمایا کھانے سے پہلے اور بعد وضو رزق میں کشادگی

.لاتا ہے اور شیطان کو دور کرتا ہے

آپﷺ نے فرمایا صفائی نصف( آدھا ) ایمان ہے

آپﷺ نے فرمایا انار کو اندرونی چھلکے سمیت کھایا کرو یہ معدے

.کی صفائی کرتا ہے

آپﷺ نے فرمایا اسلام کی افضل خوبی یہ ہے کے مسلمان کے ہاتھ

.اور زبان سے سارے مسلمان محفوظ ہوں

آپﷺ نے فرمایا راستے سے تکلیف دے اور گندی چیز کو دور کر

.دینا بھی صدقہ ہے

آپﷺ نے فرمایا اپنے کھانے کا آغاز نمک سے کرو جس حد تک

ممکن ہو لہسن استعمال کرو کیوں کے یہ  ستر بیماریوں کی دوا ہے

لیکن اس کی بو کے ساتھ مسجد اور لوگوں کی محفل میں جانے سے

پرہیز کرو۔

آپﷺ نے فرمایا بلا شبہہ تمارے سرموں میں سب سے بہتر سرمہ

اثمد ہے جو نظر کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کےبال اگاتا ہےاور آپ نے

رات کو سوتے وقت سرمہ لگانے کا حکم دیا۔

آپﷺ نے فرمایا نہار منہ کھجوریں کھایا کرو اس سے پیٹ کے

کیڑے مر جاتے ہیں۔

آپﷺ نے فرمایا تم لوگ سنترہ استعمال کیا کرو کیوں کے یہ دل کو

.مضبوط کرتا ہے

آپﷺ نے فرمایا غسل خانے سے نکلنے کے بعد قدموں کو ٹھنڈے

پانی سے دھونا درد سر سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔

آپﷺ نے فرمایا کلونجی میں موت کے علاوہ ہر مرض کی شفاء

.ہے

آپﷺ نے فرمایا پہلو میں درد کی وجہ گردے کی نس ہے جب وہ

حرکت کرتی ہے تو انسان کو درد ہوتی ہے  تو اس کا علاج گرم پانی

اور شہد سے کرو۔

آپﷺ نے فرمایا پینے والی چیزوں کو کھڑے ہو کر پینے سے پرہیز

کرو۔

آپﷺ نے فرمایا پیاس کی حالت میں پانی کو گھونٹ گھونٹ کر کے

پیو ایک دم سےہرگز مت پیو۔

آپﷺ نے فرمایا مٹی کھانے سے پرہیز کرو کیوں کے مٹی کھانا

میری امت پر حرام ہے۔

آپﷺ نے فرمایا حمل کے بعد عورت کو پہلی غذا کھجور دیں۔

آپﷺ نے فرمایا انار کا رس جسم کے اندرونی حصے کو صاف کرتا

ہے۔

آپﷺ نے فرمایا  چھری سے روٹی کومت کاٹو  اللہ نے جس طرح

اس کو عزت دی ہے تم بھی اس کی عزت کرو

آپﷺ نے فرمایا کشمش صفرا کو ابھرنے سے روکتی ہے اور بلغم

.کو کم کرتی ہے

.آپﷺ نے فرمایا  ترنج (بڑا لیموں ) دل اور دماغ کو طاقت دیتا ہے

آپﷺ نے فرمایا پھل کو چھری سے سے ٹکڑے کرنے کی بجاے

.دانتوں سے کھانے میں زیادہ بہتر ہے

آپﷺ نے فرمایا خربوزہ جنت کا پھل ہے لہٰذا اس کو کھانے سے 

.غفلت مت کرو

آپﷺ نے فرمایا کھجور کو ناشتے میں کھاو اس لیے کے تمارے

.اندرونی جراثیم ختم ہوجایئں

آپﷺ نے فرمایا جن لوگوں کو زیادہ کھانے پینے کی عادت ہوتی ہے

.وہ سنگ دل ہوتے ہیں

آپﷺ نے فرمایا شہد بہترین غذا ہے یہ دل کو ترو تازہ کرتی ہے

.اور حافظے کو طاقتور بناتی ہے

آپﷺ نے فرمایا روٹی  بہترین غذا تمہاری غذائوں میں اورانگور

 بہترین پھلوں میں پھل  ہے

.جب بھی کوئی کانٹا چبھتا یا زخم ہوتا آپﷺ مہندی کا استعمال فرماتے

آپﷺ نے فرمایا زیتون کا تیل کھانے میں اور مالش میں دونوں میں

.استعمال کرو کیوں کے یہ مبارک درخت کا تیل ہے

.آپﷺ نے فرمایا سب سے افضل صدقہ پانی پلانا ہے

 آپﷺ نے فرمایا اپنے دسترخوان کو سبز چیزوں سے

زینت دیا کرو اس لیے کے سبز چیزیں اللہ کے نام کی برکت سے

.شیطان کو دور رکھتی ہیں (ساگ -پودینہ وغیرہ )

 آپﷺ نے فرمایا جاری پانی اور سبز رنگ دیکھنے سے نظر تیز

.ہوتی ہے

 آپﷺ نے فرمایا کھجوروں میں سب سے بہتر برنی کھجور ہے

کیوں کے یہ پیٹ میں سے بیماری کو نکالتی ہے اور اس میں کوئی

.بیماری نہیں ہے

آپﷺ نے فرمایا رات کا کھانا ضرور کھایا کرو کیوں کے رات کا

.کھانا چھوڑنے سے بڑھاپا جلد آتا  ہے

 آپﷺ نے فرمایا پانچ چیزوں سے حافظہ تیز ہوتا ہے

مٹھاس کھانے سے

جانور کی گردن کا قریب والا گوشت کھانے سے

مسور کی دال کھانے سے

ٹھنڈی روٹی کھانے سے

.آیت الکرسی پڑھنے سے

آپﷺ نے فرمایا جو شخص ہر مہینے میں تین دن صبح کے وقت

.شہد چاٹ لے پھر وہ کسی بڑی مصیبت اور بلا میں مبتلا نہیں ہوتا

آپﷺ نے فرمایا جو انسان مولی کھائے اور چاہے کے اس کے منہ

.سے بو نہ آے اس کو چاہیئے کے مجھ پر درود شریف بھیجے

آپﷺ نے فرمایا کھانے کو ذکر اور نماز کے زریعے ہضم کرو

کھانے کے بعد اسی وقت سونا نہیں چاہیے کیوں کے اس سے دل سخت

.ہو جاتا ہے

آپﷺ نے فرمایا جس نے صبح کے وقت شہد استمعال کیا اس کو

.کبھی کوئی بیماری نہیں آے گی

سنت رسول الله صلى الله تعالى عليه و اله وسلم کے مطابق پانی پینے

کے  فائدے 

گردے خراب نہیں ہوتے

گھٹنے ہمیشہ تندرست رہتے ہیں

ریڑھ کی ہڈی مضبوط رہتی ہے

دل کے وال کبھی بند نہیں ہوتے

.دماغ کمزور نہیں ہوتا

سنت رسول الله صلى الله تعالى عليه و اله وسلم کے مطابق ہارٹ اٹیک

کا علاج اجوا کھجور کو گھٹلی سمیت پیس کر ایک مہینے تک استمعال

.کریں 

 آپﷺ  کی کچھ عادات

چلتے وقت نگاہ نیچی رکھتے 

اسلام میں ہمیشہ پہل کرتے 

مہمان نوازی ہمیشہ خود کرتے

نفلی عبادت ہمیشہ چھپ کر کرتے 

فرض نماز سے پہلے کبھی نہ سوتے

کھل کر نہیں ہنستے  صرف مسکراتے

حضرت ہند بن ابی ہالہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

فرماتے ہیں

 آپﷺ جب کسی کی طرف توجہ فرماتے تو پورے بدن کے ساتھ

.پھر کر توجہ فرماتے

 .آپﷺ  کی نظر نیچی رہتی

 آپﷺ کی عادت  شریفہ  گوشہ  چشم سے دیکھنے کی تھی

زیادہ شرم اور حیا کی وجہ سے پوری آنکھ بھر کر نہیں دیکھتے تھے

جس سے ملتے اسلام کرنے میں خود  ابتداء فرماتے

 آپﷺ کی نظر زمین کی طرف زیادہ رہتی آسمان کی نسبت 

آپﷺ نے فرمایا  جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں پاؤں

.سے شروع کرے اور جب نکالے تو بائیں پاؤں  سے شروع کرے

آپﷺ نے فرمایا جس نے وضو ہونے کے باوجود وضو کیا اس کے

.لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں

 آپﷺ نے فرمایا

چار چیزیں نیکی کا خزانہ ہیں

حاجات کا چھپانا

صدقہ کو چھپا کر دینا

درد کو چھپانا

.مصیبت کو چھپانا

آپﷺ نے فرمایا فجر کی نماز کی پہلی دو رقعات (سنتیں ) دنیا اور

دنیا کی تمام ترچیزوں سے بہتر ہیں۔

آپﷺ نے فرمایا جو مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی بے عزتی کرنے

سے باز رہے قیامت کے  دن اللہ اس کو دوزخ کی آنچ سے محفوظ

رکھے گا۔

آپﷺ نے فرمایا کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت

نصیب ہوئی اورضرورت کے مطابق روزی ملی۔

آپﷺ نے فرمایا آزمائش جتنی سخت ہوتی ہے اس کا اجر بھی اتنا ہی

بڑا ملتا ہے۔

آپﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص جمائی لے تو اس کو

اپنا ہاتھ منہ پر رکھ لینا چاہیے کیوں کے کھلے منہ میں شیطان داخل ہو

جاتا ہے۔

آپﷺ نے فرمایا میں تمہیں اس آدمی کی پہچان بتاتا ہو جس پر جہنم

کی آگ  حرام  اور وہ آگ پر حرام ہے وہ آدمی  نرم مزاج نرم طبیعت

اور  نرم لہجے میں کفتگو کرنے والا ہو گا۔

آپﷺ نے فرمایا جب کتا تمہارے کسی برتن میں پئے تو چاہیے کہ

اس کو سات مرتبہ دھو لو۔

آپﷺ نے فرمایا جب کھانا تمہارے سامنے رکھ دیا جائے اور

اقامت نماز شروع ہو جائے  تو پہلے کھانا کھا لو۔

آپﷺ نے فرمایا تم سچائی کوضروری تھام لو  اور ہمیشہ سچ ہی 

بولو کیوں کے سچ بولنا نیکی کے راستے پر ڈال  دیتا ہے اور نیکی

جنت تک پہنچا دیتی ہے

آپﷺ نے فرمایا جب عورت پانچ وقت کی نماز پڑتی رہے اور اپنی

عزت کی حفاظت کرے  اور اپنے شوہر کی فرمانبردار بن کر

رہے تو وہ عورت جنت کے جس مرضی دروازے سے دل کرے داخل

ہو جائے۔

آپﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن پاک کو اٹک اٹک کر پڑھ پاتا ہے

اور اس کو پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے تو اس کیلیے دگنا اجر ہے۔

آپﷺ نے فرمایا میری امت کے  لوگ جنت میں نماز روزوں کی

کثرت سے نہیں بلکہ سخاوت اور دلوں کی سلامتی اور مسلمانوں پر

رحم کرنے کی وجہ سے  داخل ہوں گے

آپﷺ نے فرمایا اگر جھک جانے (عاجزی اختیار کرنے سے )

تمہاری عزت  کم ہو جائے  تو قیامت کے روز مجھ سے لے لینا۔

آپﷺ سے پوچھا گیا  جنت کتنے فاصلے پر  ہے   پیارے  نبی کریم

حضرت محمد مصطفیٰ  رسول الله صلى الله تعالى عليه و اله وسلم نے

فرمایا جنت دو قدم کے فاصلے پر ہے پہلا قدم اپنے نفس پر رکھ  دو

.اور دوسرا قدم جنت میں ہوگا

آپﷺ نے فرمایا جو گھر کے اخراجات اور غربت کے خوف  کی

وجہ سے شادی نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔

آپﷺ نے فرمایا اپنی جانوں اور نہ اپنی اولاد اور نہ اپنے اموال کے

لیے بد دعا کرو کہیں ایسا نہ ہو کے وہ اللہ کے ہاں مقبولیت والی گھڑی

ہو اور تمہاری بد دعا تمہارے حق میں قبول ہو جائے۔

آپﷺ نے فرمایا اللہ نے فرمایا کے ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے

زمانہ کو گالی دیتاہے حالانکہ زمانہ تو میں ہی ہوں میرے ہی قبضہ

قدرت میں سب معاملات ہیں میں ہی رات اور دن کو چلاتا  ہوں۔

آپﷺ نے فرمایا جب تم سونے کا ارادہ کر لو تو مجھ پر اور میرے

اہلبیت پر دس بار درودھ شریف پڑھ لینا  اگر تم نے یہ عمل  کیا گویا تم

.نے دس ہزار دینارصدقہ دیا

آپﷺ نے فرمایا کسی عورت کے لیے جو اللہ اور یوم آخرت پر

ایمان رکھتی ہو حلال نہیں کے وہ  تین دن یا اس سے زیادہ دن کا سفر

کرے اور اس کے ساتھ اس کا خاوند   یا اس کا والد  یا اس کا بھائی  یا

اس کا بیٹا یا اس کا کوئی اور محرم ساتھ  نہ ہو۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ

 امیرُ المؤمنین پیارے حضرت سیّدُنا علی رضی

اللہ تعالیٰ عنہ  کے پیارے فرمان  

  حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے فرمایا 

حضرت علیؓ نے فرمایا جو شخص چالیس دن تک گوشت کھانا چھوڑ

دے اس کی طبیعت اورمزاج میں خرابی  اور بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے اور

جو شخص چالیس دن تک مسلسل گوشت کھاتا رہے اس کا دل سخت ہو

جاتا ہے۔

حضرت علیؓ نے فرمایا تمارے منہ نے نکلی ہوئی ایک گالی چاہے مذاق

میں ہو یا غصے میں تماری قبر میں ایک ایسا بچھو پیدا کرتی ہے جس

کے ایک بار ڈس لے تو  انسان ستر (70) ہاتھ زمین میں دب جاتا ہے۔

حضرت علیؓ نے فرمایا  تم جب اپنی بہن کے گھر پر جاؤ تو اپنی پوھنچ

کےمطابق کچھ لے جاوکیوں کے تمہاری بہن کا تم پر حق اس کو

والدین کی وراثت سے ملا ہےاور بہت بدنصیب ہے وہ آدمی جس کی

بہن غصہ ہو اس شخص کی یا اس کی بہن کی موت ہو جائے

حضرت علیؓ نے فرمایا اپنا سر انچا رکھو کے تم کسی سے نہیں ڈرتے

لیکن اپنی نگاہیں نیچےرکھو تاکہ پتہ چلے تم ایک با عزت گھرانے سے

تعلق رکھتے ہو۔

حضرت علیؓ نے فرمایا برے انسان کی صحبت سے پرہیز کرو کیوں

کے وہ  تلوار کی طرح ہے دیکھنے میں خوبصورت اور اثر میں

خطرناک۔

حضرت علیؓ نے فرمایا جو شخص تمہاری نظروں سے تمہاری

ضرورت کو سمجھ نہ سکے  اس سے کچھ طلب  کر کے خود کو

شرمندہ مت نہ کرو

حضرت علیؓ نے فرمایا اگر کوئی تم سے اچھائی کی امید رکھتا ہے  تو

اس کو  مایوس نہ کرنا  کیوں کے انسانوں کی ضروریات کا تم سے

منسلک ہونا تم پر اللہ کا خصوصی  کرم ہے

حضرت علیؓ نے فرمایا جس نے جھکنا سیکھا اس نے جینا سیکھا۔

حضرت علیؓ نے فرمایا انسان محبت  کیلیے  ہوتے ہیں اور اشیاء 

استعمال کیلیے بات اس وقت بگڑتی ہے جب لوگوں کو استمعال کیا

.جائے اور چیزوں سے  پیار کیا جائے 

حضرت علیؓ نے فرمایا سب سے زیادہ قابل نفرت انسان وہ ہے جو

لوگوں میں عیب تلاش کرتا ہے۔

حضرت علیؓ نے فرمایا رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات

برداشت کرنے سے ہے اگر بغیر کسی عیب کے لوگ  تلاش کرو گے

تو اکیلے رہ جاؤ گے

حضرت علیؓ نے فرمایا رزق سخاوت میں پوشیدہ ہے لوگ اس کو محنت

میں تلاش کرتے ہیں۔

حضرت علیؓ نے فرمایا لوگوں سے یاد نہ کرنے کا شکوہ مت کر کیوں

کے جو انسان اپنے اللہ کو بھول  سکتا ہے وہ ہر کسی  کو بھول سکتا

ہے۔

حضرت علیؓ نے فرمایا میں اپنے سے بڑوں کا احترم اس لیے کرتا ہوں

کہ ان کی نیکیاں  مجھ سے زیادہ ہیں اور اپنے سے بچوں  کا احترم

اس لیے کرتا ہوں تا کہ بچوں  کے گناہ مجھ سے کم ہیں۔

حضرت علیؓ نے فرمایا جھوٹ بول کر جیتنے  سے بہتر ہے  سچ  بول

کر ہار  جاؤ۔

حضرت علیؓ نے فرمایا تمہاری عورتوں میں سب سے بہترین وہ ہیں جو

اپنی سیرت  میں پاک دامن اور اپنے خاوند کو بہت زیادہ  پسند کرنے

.والی ہو

حضرت علیؓ نے فرمایا جس انسان کو تم سے سچا پیار ہوگا  وہ تم کو

فضول اور ناجائز کاموں سے روکے گا۔

حضرت علیؓ نے فرمایا لوگوں کو اسی طرح معاف کرو جیسے تم اللہ

سے توقع رکھتے ہو کہ وہ تمہیں  معاف کرے گا۔

حضرت علیؓ نے فرمایا انسانیت ایک بہت عظیم خزانہ ہے اس کو لباس

میں نہیں انسان میں تلاش کرو

حضرت علیؓ نے فرمایا دنیا کا سب سے زیادہ پیارا  درخت  محبت کا

ہوتا ہے جو زمین پر  نہیں انسان کے دل  میں اگتا ہے

آب زم زم  کے فائدے 

جدید تحقیق کے مطابق اس پانی میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں

جو اور کسی پانی میں نہیں ہیں اگر آب زم زم کا ایک قطرہ عام پانی

کے ہزاروں قطروں میں شامل کر دیا جائے تو  اس پانی کی تاثیر بھی

آب زم زم جیسی ہو جائےگی 

کیمیائی طور پر اس پانی میں

میگنیزیم 

سوڈیم سلفیٹ

سوڈیم کلورائڈ

کیلشیم کاربونیٹ

پوٹاشیم نائٹریٹ

جست (زنک)

 کلورین

کے علاوہ اور بہت سے اجزا شامل ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند

ہیں  اگر معدنی اجزا کے خوائص کا ذکر کیا جائے تو میگنیزیم اور

سوڈیم سلفیٹ جسمانی حرارت دور کرتے ہیں اور الٹی متلی اور سر

درد کو ختم کرتے  ہیں سوڈیم سلفیٹ جوڑوں کا درد دور کرتا ہے

سوڈیم کلورائڈ خون اور تنفس کے نظام کے لیے بہت فائدہ مند ہے

اس کے علاوہ یہ ہضم کے نظام کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے

کیلشیم کاربونیٹ غذا ہضم کرنے اور اور ہر قسم کی پھتری توڑنے میں

اکسیر ہے پوٹاشیم نائٹریٹ تھکن اور لو کے اثرات ختم کرتا ہے اور

دمے کے عارضے سے بھی نجات دلاتا ہے  پوٹاشیم نائٹریٹ کی وجہ

سے ہی آب زم زم ٹھنڈا رہتا ہے

آب زم زم بہت صحت بخش پانی ہے یہ بہت سی امراض دور کرنے

میں بہت فائدہ مند ہے یہ پانی جسم کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور

طبیعت میں شادمانی بھی لاتا  ہے 

ڈاڑھی کے فائدے

ڈاڑھی رکھنے سے انسان خطرناک بیکٹیریا سے محفوظ رہتا ہے یہ

ادویہ کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے والے بیکٹیریا سے بچاتی ہے

چہرے کے یہ خوبصورت بال صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں اور

جوکلین شیو ہوتے ہیں ان میں خطرناک بیکٹیریا کی مجودگی کا خطرہ

.تین گنا زیادہ ہوتا ہے

شاخ گوبھی (بروکولی)

شاخ گوبھی (بروکولی)سرطانی رسولیوں کے پھیلاو کو روکتا ہے 

.سرطان میں مبتلا افراد کو بروکولی کھانی چاہے

عطیہ خون کے فائدے

تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں دو یا تین بوتل کی مقدار جتنا اضافی

خون ہوتا ہے لہٰذا ہر آدمی تین مہینے بعد خون عطیہ کر سکتا ہے خون

عطیہ کرنے سے صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں مثال کے طور پر

کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے دل کے امراض نہیں ہوتے تازہ خون

بنتا ہے مدافتی نظام بہتر ہوتا ہے موٹاپا نھیں ہوتا جو لوگ خون عطیہ

کرتے ہیں ان میں دل کے دورے اور سرطان کے امکان 95 فیصد تک

کم ہو جاتے ہیں اور رگوں میں خون نہیں جمتا خون کی روانی بہتر

ہوتی ہے کچھ لوگ ڈرتے ہیں کے خون دینے سے خون کی کمی ہو

جائے گی مگر ایسا نہیں ہوتا جتنی مقدار میں خون دیا جاتا ہے جسم

اتنی مقدار میں تھوڑے دنوں میں پوری کرلیتا ہے

متوازن غذا

ماہرین نے غذا کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا ہے

پہلے گروپ میں گوشت ہر قسم کا مچھلی مرغی انڈا اور دالیں شامل ہیں

دوسرے گروپ میں ہر قسم کی سبزیاں اور پھل شامل ہیں

تیسرے گروپ میں چاول اور ہر قسم کے اناج یعنی روٹی یا روٹی

جیسی اور چیزیں شامل ہیں

چوتھے گروپ میں گھی شکر اور ہر قسم کی چکنائی مثلاّ چربی مکھن

تیل وغرہ شامل ہیں

پانچویں گروپ میں دہی لسی دودھ اور دودھ سے تیار کردہ اور تمام

اشیاء شامل ہیں

ان پانچ گروپوں میں سے ہر روز متوازن غذا منتخب کی جا سکتی ہے

وزن بڑھانےوالی غذائیں

ناشتہ انناس سنگترا سیب یا ٹماٹر کے جوس کے ساتھ

دوپہر کا کھانا شوربہ یا سوپ روٹی انڈا ٹماٹر اور کیلا

عصرانہ دودھ پھلوں کا رس اور شہد

رات کا کھانا شوربہ یا سوپ چانپ آلو مٹر مچھلی سلاد گوبھی

چقندر چوزے کا گوشت اور شہد

وزن کم کرنے والے غذائیں

ناشتہ ٹماٹر چکوترے یا سنگترے کے رس میں خشک خمیر کا ایک

بڑاچمچ ملا کر پئیں ابلا ہوا انڈا کھائیں یا دودھ پئیں

دوپہر کا کھانا دہی یا ایک عدد ٹماٹر مچھلی یا پنیر اور روٹی

عصرانہ ٹماٹر کا سوپ جس میں کشید کاروں کا خمیر ملایا گیا ہو

رات کا کھانا کسی ترکاری کا شوربہ ابلی ہوئی سبزیاں کچی

سبزیاں اور دہی

چار چیزوں سے روزی بڑھتی

نماز تہجد کی ادائگی

صبح سویرے کثرت سے اللہ سے مغفرت کی طلب

صدقہ کرنا

دن کے شروع اور آخر وقت میں اللہ کا ذکر و ازکار کرنا

چار چیزوں سے روزی روک دی جاتی ہے

صبح کے وقت سونا

نماز سے غفلت

سستی اور خیانت

چار چیزوں سے فرحت حاصل ہوتی ہے

سبز و شاداب چیزوں کی طرف دیکھنا

بہتے پانی کو دیکھنا

محبوب کا دیدار کرنا

پھلوں کا نظارہ کرنا

چار چیزوں سے بدن کو طاقت ملتی ہے

نرم اور ملائم ملبوسات زیب تن کرنا

اعتدال کے ساتھ حمام کرنا

مرغن اور شیریں غذا استمعال کرنا

عمدہ خشبو لگانا

چار چیزیں بہم نفرت اور عداوت کا سبب بنتی ہیں

تکبر اور گھمنڈ

دروغ گوی

چغل خوری

چار چیزوں سے سے جسم تباہ ہو جاتا ہے

رنج -غم -فاقہ کشی -شب  بیداری

چار چیزوں سے عقل بڑ ھتی ہے

غیر ضروری باتوں سے بچنا

مسواک کرنا

بزرگوں کی صحبت احتیار کرنا

علماء کی مجلس میں حاضر ہونا

حضرت لقمان علیہ السلام کی اپنے بیٹے کو

نصیحت

عبادت کے وقت اپنے دل کو اپنے قابو میں رکھنا

جب کھانا کھانے لگو  تو اپنے پیٹ کو قابو میں رکھنا

کسی کے گھر تشریف لے جاؤ تو اپنی آنکھوں کو قابو میں رکھنا

کسی محفل میں تشریف رکھو تو  اپنی زبان کو قابو میں رکھنا

اللہ اور موت کو ہمیشہ یاد رکھنا

اپنی نیکیاں اور دوسروں کی برائیاں کو بھلا دو

امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ

لوگوں کی باتیں پھتروں کی طرح  ہوتی ہیں ان کو پیٹھ پر لاد لو گے تو

یہ پیٹھ ٹوٹ جائے گی ان کو اپنے قدموں تلے پل بنا لو اور ان پر چڑھ

کر بلند ہوتے جاؤ (امام شافعی)

مقالات حکمت

بندے کا بندہ بننا مشکل ہے نہ پیر بننا مشکل ہے نہ فقیر (حضرت ابو

(انیس صوفی محمّد برکت علی لودھیانوی قدس سرہ العزیز

لوگ اچھا پڑھنے  لکھنے والے شخص کو قابل انسان سمجتے ہیں

.جبکہ اصل  میں عظیم  وہ شخص ہے جو اچھا سوچے اور بولے

درخت اپنا پھل خود نہیں کھاتے دریا اپنا پانی خود نہیں پیتے پتا ہے

.کیوں- کیوں کے دوسروں کے لیے جینا ہی اصل زندگی ہے

سادہ گھریلو ٹوٹکے 

انار کے دانوں پر کالی مرچ اور نمک کا سفوف چھڑک کر ان کا رس

.چوسنے سے پیٹ کا درد اور بھوک کی کمی میں بہت فائدہ مند ہے

کان میں درد یا پھنسی ہو تو لہسن کے رس کے چند قطرے ڈالنے سے

.آرام آجاتا ہے

اگر بخار میں آرام نہ آ رہا ہو تو پانی میں گڑ گھول کر یا  شکر کھلائیں

.انشااللہ بخار اتر جائے گا

تھوڑی سے پھٹکری پانی میں ہل کر کے اس میں روئی کا ٹکڑا ڈبو کر

.ایک یا دو  قطرے  ناک میں ڈالیں انشااللہ نکسیر رک جائے گی

کچے کالے چنے کے گیارہ دانے رات کو گرم پانی میں ڈبو کر رکھ

دیں اور صبح نہار منہ کھا لیں اور وہی پانی پی لیں انشااللہ چند دنوں

.میں گھٹنوں کے درد کا مسلہ ختم ہوجاے گا

اگر پیاس زیادہ ہو اور ختم نہ ہو رہی ہو تو دودھ کی کچی لسی بنا کر

.پیئں

بادام کی گریاں سات عدد پیس کر آدھا چمچ سونف اور آدھا چمچ

.مصری کے ساتھ روز کھائیں نظر تیز اور اچھی ہوجاے گی انشااللہ

پسی باریک کلونجی آدھا چمچ پانی میں ابال کر صبح نہار منہ اور شام

.کو کھانے سے انشااللہ موٹاپا کم ہو جائے گا

.اگر کھانسی نہ رک رہی ہو تو  ملٹھی منہ میں رکھ کر چوسیں

آنکھ کی جلن ختم کرنے کے لیے برف سے ٹکور کریں اور ٹھنڈے پانی

.کے چھینٹے ماریں

ہچکی کو روکنے کے لیے منہ میں برف کی ڈلی رکھیں یا گنڈیریاں ہوں

.تو وہ چوسیں

پودینہ اور سونف کا قہوہ بنا کر پینے سے دست اور الٹی رک جاتی

.ہے

لہسن کا تیل اور شہد ملا کر زہریلا کیڑا کے کاٹنے والی جگہہ پر

.لگانے سے انشااللہ آرام ملے گا

کلونجی کو پانی میں ابال کر وہ پانی رات کو سونے سے پہلے بچوں کو

.پلانے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں

نیم کے پتوں والے تیل کی مالش کرنے سے جوڑوں کا درد انشااللہ ختم

.ہوجائے گا

جلا ہوا لہسن  شہد اور سرکہ میں ملا کر لگانے سے پھوڑے پھنسیاں

.اور نشان ختم ہو جاتے ہیں

اگر دانت میں درد ہو تو لونگ رکھنے سے انشااللہ درد ختم ہو جاۓ گا

.سونف کھانے سے آنکھ کی نظر تیز ہوتی ہے

نہار منہ پانی پینے سے آپ کا معدہ اور ہاضمہ والا نظام ٹھیک رہتا

.ہے

.دانتوں کی مضبوطی اور چمک کے لیے نیم کی مسواک استعمال کریں

حمل کے ایام میں الٹی سر درد اور گرمی کو ختم کرنے کے لیے آلو

.بخارے کا زیادہ استعمال کریں

خالص شہد کا ایک  چمچ اور پیاز کا عرق ایک چمچ اور آدھا چمچ

نمک کا تینوں کو ملا کر برص کے داغوں پر لگانے سے انشااللہ برص

.کے داغ ختم ہو جائیں گے

.انار خوں کی کمی کو پورا کرتا ہے

.میتھی کھانے سے پیٹ کی گیس ختم ہوجاتی

پانی میں شہد اور چند قطرے لیموں کے ملا کر نہار منہ پینے سے جسم

.کی چربی ختم ہوجاتی ہے

جامن کے چار پانچ پتے دھو کر چبانے اور ان کے آمیزے کو مسوڑوں

.پر ملیں اس سے مسوڑوں سے بہتا خون رک جاتا ہے

زیتون کے ہلکے گرم تیل میں روزانہ ناخن ڈبو کر رکھنے سے

.مضبوط ہو جاتے ہیں

کھانا کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ کھا لینے سے بدہضمی اور بھاری پن

.نہیں ہوتا

فالسہ کے پتے باریک پیس کر پھینسیوں پر لگانے سے وہ ختم ہو جاتی

.ہیں

.املی یا چھوٹی الایچی کھانے سےالٹی رک جاتی ہے

.منہ کی بدبو دور ختم کرنے کے لیے انجیر کھائیں

.کچی گاجر کھانے سے آنکھوں کو تروتازگی ملتی ہے

.چھالوں پر ہرے دھنیاء کا عرق لگانے سے ختم ہو جاتے ہیں

گلاب کا آدھا پھول پیس کر اس  میں مکھن ملا کر ہونٹوں پر لگانے

سے خراب اور پھٹے ہونٹ ٹھیک ہو جاتے ہیں یہ عمل کم از کم ایک

.ہفتہ کریں

دو سے تین جاپانی پھل روزانہ کھانے سے زخموں میں پیپ نہیں

.بھرتی

زیتون کے تیل میں لیموں کے چھلکے پیس کے دونوں  ملا کر اس

.جگہہ پر لیپ کریں آدھے سر کے درد کے لیے نسخہ ہے

نیند نہ آنے کی صورت میں دونوں پاؤں کی تلیوں پر سرسوں کے تیل

.کی مالش کریں ہو سکے تو ساتھ شہد کے دو چمچ کھالیں

رات کو سونے کے ٹائم پر انڈے کی سفیدی چھالوں پر لگانے سے پاؤں

.کے چھالے ختم ہو جاتے ہیں

پانی میں چنبیلی کے پتے ابال کر اس میں تھوڑا سا نمک ملا لیں اس

پانی سے غرارے کرنے سے انشااللہ دانتوں کے کیڑے ختم ہو جائیں

.گے

ان سادہ گھریلو ٹوٹکوں سے انشااللہ  آپ کو شفا ء ملے گی 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اپنا تبصرہ بھیجیں