آملہ کے فوائد

تعارف

آملہ کورسائن اور مقوی ادویہ میں کثرت سے برتا گیا ہے.

آملہ کا مربہ اور بنانے کا طریقہ 

دل و دماغ کو بہت طاقت دیتا ہے آملہ کا مربہ (جو آنولہ کو پانی میں خفیف سا جوش دے کر اور نچوڑ کر پھر گھی میں قدرے بریاں کرنے کے بعد دگنی کھانڈ یا شہد کی چاشنی میں ملا دینے اور پھر قوام کے پتلے ہونے پر ایک دو بار جوش دے کر گاڑھا کر لینے سے بنتا ہے) چاندی کے ورقوں میں لپیٹ کر کشته مونگا یا کشتہ فولاد نصف رتی ڈال کر دھڑکن کمزوری جگر خون کی کمی جنون اور گرمی کے دفعیہ کے لیے بہت مفید ہے. 

آملہ کا مربہ اور بنانے کا طریقہ  

فوائد

خشک آملہ کو پانی میں رات بھر بھگو کرصبح مل کر اس پانی سے یا تازہ آملہ کے نچوڑے ہوئے پانی سے سر آنکھوں اور بالوں کو دھونا بصارت اور دماغی طاقت کے لیے مفید ہے.

بالوں کیلیے آملہ کےفوائد 

اگر بال قبل از وقت سفید ہو جائیں تو روزانہ آملہ کے رس سے بالوں کو دھو کر ناریل کا خالص تیل لگانا بدرجہ غایت مفید اور مجرب ہے مگر دہی سے سر دھونا ترک کردینا چاہیے اور کوئی خوشبودار تیل وغیرہ ہرگز نہ لگایا جائے۔ 

ایک دفعہ ایک دوست نے بتایا کہ اس کے سر کے قریب سارے بال نزلہ کے باعث سفید ہوگئے تھے حسن اتفاق سے وہ بنگالیوں کی صحت میں رہا اور دہی سے سر دھونا ترک کر دیا ان کے دیکھا دیکھی صرف ناریل کا تیل صابن سے بالوں کو دھو کر لگاتا رہا سال بھر بعد کوئی کوئی بال سفیدرہ گیا باقی سب کا لے ہو گئے ہم نے کئی لوگوں کو بتایا اور انھوں نے خاص عرصہ تک متواتر تجربہ کر کے فائدہ اٹھایا۔

بالوں کیلیے آملہ کےفوائد 

دوسرے فوائد 

تازہ آملہ کے رشک یا خشک پانی کے ذریہ رس نکال کر آنکھوں میں چاندی یا جست کی سلائی سے روزانہ لگانا آنکھوں کو ٹھنڈا کرتا ہے ککروں اور دھند کو نافع ہے آملہ کا اچارمعد ہ اور ہاضمہ کو بہت مفید ہے آملہ کو خالی منہ میں دانتوں کے نیچے مسوڑھوں کے اردگرد رکھنے سے دانتوں اور مسوڑھوں کے سوج اور خون آنے کو مفید ہے آملہ کوٹھنڈے پانی یا سرکہ میں حل کر کے پیشانی پر لیپ کرنے سے سر درد گرمی کے بخار اور نکسیر کو نافع ہے.

آملہ کےفوائد 

Leave a Comment

Translate »