انگور کے فوائد

:تعارف

قرآن پاک اس پھل کا ذکر6 بار  آیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو انگور بہت پسند تھے انگورکا مزاج گرم تر ہے انگور آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچاتے ہیں اور نیوٹریشن سے بھرپور ہوتے ہیں۔

 

:وٹامن

انگوروں میں فائبر پروٹین وٹامن اے وٹامن سی وٹامن بی سکس اینٹی آکسیڈینٹ اینٹی انفلیمنٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

 

:انگور کے دماغ  کیلیے فوائد

انگور کھانے سے آپ کا دماغ تیز ہوتا ہے انگور اینٹی ڈپریشن خصوصیات رکھتے ہیں اگر آپ کو ڈپریشن ہے تو انگور کھانا آج سےشروع کر دیں ان شاءاللہ ایک ہفتے کے اندر اندر آپ کو ڈپریشن کا مسئلہ ختم ہو جائے گا انگور کھانے سے یادہشت تیز ہوتی ہے۔

انگور کے دماغ  کیلیے فوائد

انگور کے فوائد آنکھوں کیلیے 

انگور آپ کی آنکھوں کے لئے بہت بہترین ہے انگوروں میں اللہ تعالی نے ایسے کمپاؤنڈ رکھے ہیں جو آپ کی آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتے ہیں اگر آپ کو آپ کی آنکھوں میں کمزوری محسوس ہو رہی ہے  انگور کھانا شروع کر دیں پھر دیکھیں کیسے آپ کی آنکھیں دوبارہ سے ٹھیک ہو جائے گی انشاءاللہ۔

 

 انگور کے فوائد جلد کیلیے

انگوروں کا استعمال آپ سکن  کے لیے بہت اچھا ہے انگور کھانے سکن  پر مختلف مسائل نہیں آتے کیل مہاسے اور چھائیوں کا مسئلہ ہے تو دس دن تک لگاتار نہار منہ سو گرام سے لے کر ڈیڑھ سو گرام تک انگور کھائیں  دس دن کے اندر  آپ کی  سکن کے بالکل صاف  ہو جائے گی۔

 انگور کے فوائد جلد کیلیے

انگور کے فوائد ہڈیوں کیلیے

انگور ہماری ہڈیوں کو بھی مضبوط رکھتے ہیں ہڈیوں کو مضبوط کرنے والے نیوٹرل انگور میں  وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ ہڈیوں کو مضبوط اور طاقتور  بناتے ہیں ہڈیوں کی کمزوری اور ہڈیوں میں درد ہونے کی صورت میں انگور کھائیں۔

 

انگور کے فوائد ڈی ہائیڈریشن

اس کے علاوہ انگوروں میں بہت زیادہ مقدار میں پانی ہوتا ہے آپ انگور کھانے سے  ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچے رہتے ہیں انگور آپ کے جگر کے لیے بہت بہترین ہیں جگر کی صفائی کرتے ہیں جگر میں مجود فاضل اور نقصان دہ مادوں کو پیشاب کے راستے نکال باہر کرتے ہیں۔

 

انگور کے فوائد گردوں کیلیے

انگورپیشاب آور  ہیں انگوروں کے استعمال سے جسم میں موجود فاضل مادے پیشاب کے راستے باہر نکل جاتے ہیں اگر آپ کوپیشاب روک روک کے آتا ہے تو  انگوروں کا جوس  صبح ایک گلاس اک گلاس  شام کو استعمال کریں آپ کا مسلہ ہل ہوجاے گا گردوں میں پتھری ہونے کی صورت میں انگوروں کا جوس  کے استعمال سے گردوں کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر پیشاب کے راستےنکل جائے گی گردے کی  پتھری میں انگوروں کا جوس استعمال کرنا بہت بہترین رہتا ہے۔

 

انگور کے فوائد نظام ہضم اور قبض کیلیے

انگوروں کھانے سے  آپ کا نظام ہضم مضبوط ہوتا ہے آپ کا ہاضمہ اچھا ہوتا ہے  انگور کھانے سے آپ قبض  کے مسئلے سے بچے رہتے ہیں اگر آپ کو درینہ قبض کا مسئلہ ہے تو انگوروں کا استعمال انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں قبض کا مسئلہ رفع ہوجائے گا انگور کا جوس یا انگور کھانے سے اگر آپ کوجسم میں گیس مسئلہ ہے تو وہ بھی حل ہوجائے گا انگور کھانے سے آنتوں کی صفائی ہوتی ہے۔

 

انگور کے فوائد دل کیلیے 

انگور آپ کےجسم میں برے کولیسٹرول کو کم  کرتے ہیں اور اچھے کولیسٹرول کے  لیول کو بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا دل صحت مند رہتا ہے  آپ ہارٹ اٹیک جیسے مسائل سے بچے رہتے ہیں انگور میں بھرپور مقدار میں وٹامن کے پایا جاتا ہے وٹامن کے  آپ کے خون کو جمنے نہیں دیتا  آپ صحت مند رہتے ہیں اور مختلف بڑی  بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔

انگور کے فوائد دل کیلیے 

انگور کے فوائد حاملہ خواتین کیلیے

حاملہ خواتین انگوروں کا استعمال لازمی کریں انگوروں  کے استعمال سے حاملہ خواتین میں آئرن اور  خون کی کمی نہیں ہوگی اور آپ کا آنے والا بچہ بھی صحت مند  پیدا ہوگا خواتین کو انگوروں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے انگوروں کے استعمال سے مختلف امراض سے محفوظ رہتی ہیں انگور آپ کے جسم میں  ہارمونز کو  بیلنس کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ مختلف مسائل سے بچے رہتے ہیں۔

انگور کے فوائد حاملہ خواتین کیلیے

انگور کے فوائد زخموں کیلیے 

انگوروں میں زبردست اینٹی وائرل  اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں انگور کھانے سے آپ مختلف انفیکشنز سے بچے رہتے ہیں انگور کھانے سے جسم کی کمزوری دور ہو جاتی ہے۔

 

انگور کے فوائد منہ کے بدبو کیلیے 

 منہ سے بدبو آتی ہے تو انگور نہار منہ استعمال کریں  آپ کے منہ سے آنے والی بدبو دور ہوتی ہیں آپ کے منہ سے آنے والی بدبو کم ہوتی ہے۔

 

انگور کے فوائد کینسر کیلیے 

انگوروں میں اللہ تعالی نے اسے  پلانٹ کمپاؤنڈ رکھے ہیں جن کے استعمال سے آپ کینسر جیسے موذی مرض سے بچے رہتے ہیں مختلف ریسرچ میں یہ بات نکل کر سامنے آئی ہے کہ جو لوگ انگوروں کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں وہ مختلف قسم کے کینسر سے بچے رہتے ہیں۔

انگور کے فوائد کینسر کیلیے 

گرم مزاج  والے لوگ انگور کیسے کھائیں 

انگوروں کا مزاج گرم تر ہوتا ہے اس لئے گرم مزاج  والے لوگ انگوروں کو ٹھنڈا کرکے استعمال کریں  اس طرح سے استعمال کرنے سے گرم مزاج والوں کے لیے زیادہ مفید ہو جائیں گے دوسرے مزاج والے جیسے مرضی استعمال کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Translate »