بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کا شیمپوکیسے بنایں

اجزا 

 بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کا شیمپوکیسے بنایں جس کے استعمال سے آپ کے بال لمبے گھنے اور دلکش ہوجائیں گے شیمپو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکا ر ہوں گے  کچا ناریل آدھ  – لیکویڈ بے بی سوپ  یا بے بی شیمپو دو چائے کے چمچ – گلیسرین ایک چائے کا چمچ – بادام کا تیل آدھ چائے کا چمچ.

 شیمپو تیاری کا پہلا مرحلہ  

 گرینڈر میں ناریل اور تھوڑا ساپانی یا پھر کچا دودھ شامل کرکے گرینڈ کرلیں اس کے بعد  گرینڈ شدہ پیسٹ کو ململ والے  کپڑے میں ڈال کر ناریل کا دودھ  اچھی طرح نچوڑ لیں. 

شیمپو تیاری کا دوسرا مرحلہ 

ایک پیالے میں دو چائے کے چمچ ناریل کا دودھ شامل کریں باقی تمام اجزاء بھی اس پیالے میں شامل کرکے اچھی ترا مکس کریں.

شیمپو تیاری کا تیسرا مرحلہ

ایک ائیرٹائٹ بوتل میں اسے ڈال کر اچھی طرح ہلائیں تاکہ تمام اجزاء مزید اچھی طرح حل ہوجائیں.

لگانے کا طریقہ 

بال دھوتے وقت انگلیوں کے پوروں سے بالو ں میں ایک سے دو منٹ تک مساج کرنا ہے  اس کے بعد بال دھولیں. 

نوٹ 

 ہفتے میں صرف تین بار استعمال کریں آپ زیادہ بنانا  چاھتے ہیں  تواس حساب سے تمام اشیاء  کی مقدار کو  بڑھا دیں ایک مہینے تک استعمال کریں انشالله  بہترین رزلٹ ملے گا آپ خود دیکھ لینا.

Balon Ka Shampoo/بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کا شیمپوکیسے بنایں

Leave a Comment

Translate »