بھنڈی کے فوائد

مزاج

بھنڈی کا مزاج سرد تر ہے۔

سوزاک و جریان کا علاج

یہ بلغم  پیدا کرنے والی شمار ہوتی ہے لیکن سوزاک و جریان کو دور کرتی ہے مادہ تولید کو غلیظ کرنے والی ہے مگر قابض بھی ہے سات تولہ تاز ہ بھنڈی کو ایک سیر پانی میں اس قدر جوش دیں کہ ڈھائی پاو پانی باقی رہ جاۓ پھر چھان کر اور قدرے مصرے ملا کر تھوڑ تھوڑا پلانے سے سوزاک دور ہوتا ہے.

بھنڈی سے سوزاک و جریان کا علاج

بھنڈی سے عورتوں کے لیکوریا کا علاج

بھنڈی میں چونکہ لیس کافی ہوتی ہے اس لیے اس کا بیج سایہ میں خشک کر کے پس کر چھلکا اسپغول اور چینی اور بھنڈی کا خشک کردہ بیج  برابر وزن ملا کر مرکب تیار کر لیں مقدار خوراک تین ماشہ اس مرکب سے عورتوں کا لیکوریا (سیلان الرحم ) اور مردوں کا جر یان دور ہوتا ہے۔

بھنڈی سے عورتوں کے لیکوریا کا علاج

پیچس کا علاج

بھنڈی کے لعاب میں شربت انجبار ملانے اور استعمال کرنے سے پیچس کے مریض کو آرام حاصل ہوتا ہے۔

گردہ کی پتھری کا علاج

گردہ کی پتھری اور مثانہ کی خراش نیز سوزاک کے مریض کو بھنڈی گوکھرو اور تخم خیار ین ہم وزن کا مرکب تیار کر کے ہمراہ شربت بزوری استمال کرانے سے آرام آجاتا ہے.

عورتوں کا بانچھ پن اور رحم

بھنڈی کے جوشاندہ سے اگر عورت کو ڈوش کرایا جائے تو اس کا بانچھ پن رفع ہو جاتا ہے اس ڈش سے ورم رحم کی شکایت بھی جاتی رہتی ہے بھنڈی کے بیج سایہ میں خشک کر کے باریک سفوف کرلیں اور اسے شہد اور مکو  کے رس میں ملا کر ورم رحم کی مریضہ کو بطور فرزجہ استعمال کراتے رہنے سے رحم کا ورم جاتا رہتا ہے.

پھوڑے پھنسیوں کا علاج 

پھوڑے پھنسیوں کو پکانے کے لیے اس کا خشک گودہ کوٹ کر بطور پلٹس گرم گرم باندھے سے پھوڑے پک کر پھوٹ جاتے ہیں۔

پرہیز

بادی ریح اور قبض والے مریض کو حتی الامکان بھنڈی کا استعمال کم کرنا چاہیے بلغمی کھانسی اور دمہ والے  لوگوں کے لیے بھنڈی کا استعمال مضر ہے۔

Leave a Comment

Translate »