چہرے پر سے داغ دھبے اور کیل ختم کرنے کے بہترین نسکے

شہد

چہرے سے داغ دھبے اور  دانے ختم کرنے کے لیے  ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دہی کا پیسٹ بنا کر دانوں پرلگائیں اور مکمل رات لگا رہنے دیں.

کھیرے کا رس

دانوں سے بچنے کے لیے ہفتے  میں دو بار  کھیرے کا رس دس سے بارہ منٹ کے لیے چہرے پر لگا لیں  اور پھردھو لیں.

ٹوتھ پیسٹ

جب بھی  آپ کو اپنے چہرے پر کوئی دانہ یا داغ  نظر آئے تو اُس پر دانتوں والی ٹیوب  لگا کر ساری رات کے لئے چھوڑ دیں اور صبح منہ کو دھودیں۔ دانتوں والی ٹیوب چہرے کےدانوں کو بہت حد تک مندمل کرنے میں مدد دئے گی.

بیسن

  دودھ میں بیسن  ملا کر چہرے پر فیس واش کے طور یہ بنا پیسٹ  لگانے سے بھی  داغ اور  دانوں سے بچا جا سکتا ہے.

شہد اور دار چینی

 ایک  چمچ پسی دار چینی میں ایک چمچ شہد ملا کر اس کو ساری رات چہرے پر لگا رہنے دیں اور صبح کو  منہ دھو دیں.

آلو

داغ دھبوں کے  نشانوں کو ختم کرنے کے لیے آلو کے تین باریک سلائس نما ٹکڑے  کاٹ لیں اوران سے  چہرے پرروزانہ پندرہ منٹ  مساج کریں اس ترا  آلو کا رس جلد میں  جذب ہو جائے گا  یہ  تب تک عمل  کریں جب تک نشان ختم نہ ہو جائے.

زیتون کا تیل

زیتون کا تیل بھی چہرے  کی جلد کیلئے بہترین ہے دانوں کے نشان  کم  کرنے کے لیے  زیتون کے تیل سے مساج کریں.

برف

برف چہرے کے دانوں کی سرخی کم کرنے اور دانوں کو کم کرنے میں بہت فائدہ مند ہے  برف کا ٹکڑا دانے کے اوپر کچھ  دیر رکھیں یہ دانوں کی سرخی کم کر دئے گا.

سیب کا سرکہ

 سرکہ  سیب داغ دھبے اور دانوں کو  ختم کرنے کا مجرب نسخہ ہے آدھا چائے کا چمچ سیب کے  سرکہ کو ایک کپ پانی میں مکس کریں اور کاٹن بال کو  اس محلول میں بھگو کرمتاثرشدہ حصوں پر لگائیں اورمکمل  رات لگا رہنے دیں  اور صبح دھو لیں.

انڈے کی سفیدی

انڈے کی سفیدی داغ دھبوں  اور دانوں کو  ختم کرنے میں بے حد مفید  ہے انڈے  کی سفیدی کو روئی (کاٹن ) یا اُنگلیوں کی مدد سے چہرے پر لگا لیں اور دس منٹ بعد دھو دیں انڈے کی سفیدی میں یہ خوبی  ہے  یہ جلد پرجمنے والی  چکنائی کو کنٹرول کرتی ہے.

لہسن

لہسن چہرے کے  داغ دھبے ختم کرنے میں بھی بہترین ہے ایک عدد  لہسن کےٹکڑوں کو  باریک سلائس کی طرح کرکے متاثرہ حصوں پر مساج کریں اس بات کا خیال رہے کہ لہسن کا رس اچھی طرح سے جلد پر لگے پندرہ سے تیس منٹ بعد منہ دھو لیں.

ٹماٹر

داغ دھبوں اور دانوں کو ختم  کرنے کےلئے اُن پر ٹماٹر کے سلائس نما ٹکڑے  یا ٹماٹر کا پیسٹ دس سے پندرہ منٹ کےلئے لگائیں اور پھر دھو لیں۔ یہ نسخہ  تب تک جاری رکھیں جب تک چہرہ مکمل ٹھیک نہیں ہو جاتا.

پودینہ

 پودینے کا  تازہ رس بھی چہرے کے  داغ دھبوں  اور دانوں کےلئے بہترین نسخہ سمجھا جاتا ہے متاثرشدہ حصوں پر کچھ دیر لگا کر دھو دیں. 

احتیاطی تدابیر

میک اپ کا انتخاب

 آئل کے بغیر والا میک اپ استمعال کریں  اور سونے سے پہلے اسے  ضرور صاف کر دیں. 

چہرہ صاف رکھیں

اپنے چہرے کو صاف رکھیں  دن میں کم سے  کم دو مرتبہ  منہ کو  دھوئیں تاکہ دھول مٹی مردہ خلیے اور  چکنائی صاف ہو جائیں اچھا صابن استمعال کریں. 

تکیے کا کور اور تولیہ بدلنا

اپنے تکیے کو صاف ستھرا رکھیں اور تولیہ بھی   ان کے گندہ ہونے کی وجہ سے بھی  داغ دھبے  اور دانوں کا باعث بنتے ہیں اس لئے ان کی صفائی بھی بہت  ضروری ہے.

غسل کرنا

اپنے دن بھر کے کام کاج سے فارغ  ہو جب گھر آجائیں تو غسل لازمی کریں چکنائی اور پسینہ مل کر دونوں مساموں  میں گندگی اور بیکٹریا بننے  کا سبب بنتے ہیں. 

ان سادہ گھریلو ٹوٹکوں سے انشااللہ  آپ کو شفا ء ملے گی. 

Chehre Ke Daag ka ilaj/چہرے کے داغ ختم کرنے کے بہترین13 نسکے

Leave a Comment

Translate »