چہرے کےگڑھوں کا علاج

گڑھے کیسے بنتے ہیں 

اکثر مردوں اور عورتوں  کے چہروں  پر ایکنی اور پمپلز سے گڑھے بن جاتے ہیں اور  یہ ہماری اپنی ہی غلطی کی وجہ سے بنتے  ہیں کیونکہ اکثر ہم پمپلز کو ہاتھ سے دبا کر ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں گڑھے بن جاتے ہیں جو شخصیت کو متاثر کرتے ہیں ان سے نجات کے لئے بازاری کریموں کے استعمال کی بجائے قدرتی اجزاء سے بنے اس ٹوٹکے کا استعمال کریں.

 نسخہ اجزاء

کھیرا : ایک چمچ کدّو کش ہوا –  آلو : ایک کدّو کش ہوا –  بیسن : ایک چمچ – لیموں کا رَس : ایک چمچی – دودھ : حسبِ ضرورت پیسٹ بنانے کے لیے.

تر کیب و طریقہ استعمال 

تمام اجزاء کو ملا کر پیسٹ بنالیں روزانہ دن میں ایک بار چہرے پر 20منٹ کے لئے پیسٹ لگائیں اور تازہ پانی سے دھولیں مسلسل تین ہفتوں کے استعمال سے چہرے کے داغ دھبے اور گڑھے ختم ہونا شروع ہوجائیں گے مھواری  کے دنوں میں  نکلنے والے دانے  ان کو  ہاتھ ہرگز مَت دبائیں کیونکہ یہ دانے زیادہ تر ہارمونز کی تبدیلی کی وجوہات کی بنا پر نکلتے ہیں. 

پرہیز 

مصالحے دار  تلی ہوئی غذائیں مت کھائیں روزانہ ایک دن میں چھ سے آٹھ گلاس پانی پئیں.

Chehre Ke Gadde Ka ilaj/چہرے کےگڑھوں کا علاج

Leave a Comment

Translate »