Ginger Benefits/ادرک کے فوائد
یہ مقوی باہ کا سرریاح ہاضم ہے اس کو امراض معدہ میں استعمال کیا جاتا ہے ۔مقوی باہ
معجونوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
AND Ginger Benefits
مقوی حافظہ
مقوی حافظہ اور ذہن ہے۔خاص طور پر بلغمی مزاج والوں کے لیے بہترین دوا ہے۔
AND Ginger Benefits
پیٹ کے کیڑوں
ادرک ادرک ملین بھی ہے اور قا تل کر م شکم یعنی پیٹ کے کیڑوں کو مارتی ہے۔
نفخ شکم ،درد شکم ،ضعف اشتہار وغیرہ میں مفید ہے۔
AND
مروڑ
سنامکی تر بد اور دیگر مروڑ پید ا کرنے والی ادویہ کی اصلاح کرتی ہے۔
اصلاح معدہ
اس کا مربہ اصلاح معدہ کے لیے مفید ہے اور خاص طور پر پیٹ درد میں تو بے حد مفید
ہے۔
AND Ginger Benefits
آنتوں اور معد ہ
آنتوں اور معد ہ کی رطوبت کی وجہ سے دست آتے ہوں تو یہ قبض پیدا کر کے دست بند
کرتی ہے۔
AND Ginger Benefits
ریاحی دردوں
ریاحی دردوں مثلاً گنٹھیا ،فالج ،دردپشت ،درد کمر میں بیرونی طور پر تیل میں جلا کر یا
دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل بناکر مالش کی جائے تو فوری فائدہوتا ہے
۔
AND
بطور سرمہ آنکھوں میں
بطور سرمہ آنکھوں میں لگانے سے جالا ، پھولا ، دھند صاف ہوجاتے ہیں اس کا بہترین
طریقہ تو یہ ہے کہ اس کا پانی نکال کر چھان کر آنکھ میں لگایا جائے ۔
AND
بادی کے لیے
بادی دور کر نے کے لیے ادرک کا استعمال تیر بہدف ہے۔ اس لیے سمجھ دار لوگ گوبھی
یا پھر بادی سبزیوں میں ادرک کا استعمال زیادہ کر تے ہیں۔
AND
سردی کی کھانسی میں
سردی کی کھانسی میں ادرک کوشہد میں ملا کر استعمال کرنے سے آرام ملتاہے ۔
5 Foods To Boost The immune System
فالج
فالج کامریض اگرادرک کا مربہ اور جائفل چوستا رہے توفالج سے جلدی صحت ہوجاتی ہے
AND
کان کے درد
کان کے درد کے لئے کان میں ادرک کے پانی کے چند قطرے ٹپکانے سے فوری آرام ہوتا
ہے ۔
AND
گردوں اور مثانہ
ادرک گردوں اور مثانہ کو طاقت دیتاہے ۔خلوے کی درد (ہٹسرنیا) میں کچا ادرک آدھ تولہ
کھانے کے بعد کھانا مفید ہے ۔
AND
دمہ اور کھانسی میں
دمہ اور کھانسی میں ادرک کا استعمال بے حد مفید ہے ۔
AND
دانتوں کی ترشی دور
دانتوں کی ترشی دور کرنے کے لئے ادرک ایک تولہ گھی میں بھون کر تین ماشہ نمک
ملاکردانتوں پر ملنا بے حد مفید ہوتا ہے ۔
AND
سنگر ہنی کے مرض میں
سنگر ہنی کے مرض میں خشک ادرک (یعنی سونٹھ)کوبریاں کر کے چھا چھ کے ہمراہ دن
میں دوتین مرتبہ پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔
AND
عورتوں کے مرض
عورتوں کے مرض سیلان الرحم میں جوارش زنجیل یا پھرمعجون زنجیل ایک چمچہ چائے
والا ہمراہ پانی صبح وشام کھلانافائدہ مند ہوتا ہے ۔
حلق اور زبان صاف
کھاناکھانے سے پہلے ادرک کھانے سے حلق اور زبان صاف ہوجاتی ہے ۔
AND
پیٹ کے دردمیں
پیٹ کے دردمیں ادرک کو کوٹ کر آٹے میں ملاکر روٹی بنا کر کھلانے سے بے حد فائدہ
ہوتا ہے ۔اور مرض اعادہ نہیں کرتا ۔
زکام کی صورت
سردی سے زکام ہونے کی صورت میں ادرک کی چائے پینا فوری آرام کا باعث ہوتا ہے ۔
سردرد دور
ادرک کا رس اور دودھ ملا کر سونگھنے سے سردرد دور ہوجاتا ہے ۔
قے کوروکتا
ادرک کا رس تلسی کے پتوں کا رس شہد اور مورکے پرون کے چاندوں کی راکھ
ملاکرچاٹنا قے کوروکتا ہے ۔
ضعف ہضم
صفرا کی وجہ سے پیدا ہونے والاضعف ہضم ادرک کے رس میں لیموں کارس ملاکرپینے
سے دورہوجاتا ہے ۔
یرقان کے لئے
ادرک ترپھلا (یعنی مساوی الوزن ہریڑ ۔بھیڑہ،آملہ)اورگڑملاکر کھانا یرقان کودور
کردیتاہے ۔
درد ریح کے لئے
درد ریح کو دورکرنے کے لئے اگرادرک کا رس اجوائن خراسانی میں گھوٹ کر متاثرہ
حصے پر لگایاجائے توبہت فائدہ ہوتا ہے ۔
مسوڑھوں کے لئے
مسوڑھوں کے مرض میں خاص طورپرپھول جانے کی صورت میں دانت کے نیچے ادرک
کا ٹکڑادباکر رکھتے ہیں اوراندرونی رخسار کی طرف دبانے سے فوری آرام ہوتاہے
بادی کا پانی خارج ہوجاتا ہے ۔اور دردوغیرہ ٹھیک ہوجاتی ہے
بلغم کے لئے
بلغم دورکرنے کے لئے ادرک بطور غذا اور دوادونوں صورتوں میں بے حد مفید ہے ۔
بچوں کی کھانسی
بچوں کی کھانسی کی صورت میں انہیں ادرک کا عرق شہد میں ملاکر دینے سے کھانسی کا
خاتمہ ہوجاتا ہے ۔
جسمانی طاقت
جسمانی طاقت کے لئے ادرک کو گھی میں بھون کر چینی ملاکر ایک چمچہ چائے والا اس
کا سونف بنا کر روزانہ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
بھوک
اس کا استعمال غضب کی بھوک لگا تاہے ۔
ادرک کا مربہ
ادرک کا مربہ بے شماربیماریوں کا علاج ہے ۔مربہ بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے ۔بغیر
ریشے کی موٹی ادرک آدھ کلو کو چھیل کرلمبی قاشوں کی صورت میں کاٹ لیں ۔پھرنمک
ملے پانی میں ان کو جوش دیں جب قدرے گل جائیں توپانی علیحدہ کر دیں ۔اور آدھ کلو
چینی کی الگ سے بنی ہوئی گرم گرم چاشنی میں ڈال دیں پھرجوش اس وقت تک دیں کہ وۂ
گاڑھی ہوجائے بس مربہ تیا رہے ۔اس کو چینی کے مرتبان یا پھر شیشے کے جار میں
محفوظ کر لیں اور حسب ضرورت استعمال میں لائیں ۔خیال رہے کہ مربہ نکالتے وقت
گیلے چمچے کا استعمال نہ کریں ۔ورنہ مربے کے خراب ہوجانے کا احتمال ہوتا ہے ۔
کیل اورمہاسے
کیل اورمہاسے دورکرنے کے لئے سونٹھ تین تولہ زیرہ سیا ہ تین تولہ کالی مرچ ڈیڑھ تولہ
خشک پودینہ تین تولہ ان تمام ادویہ کو کوٹ کر سفوف بنا لیں پھر یہ سفوف ہمراہ پانی دن
میں دوباراستعمال کریں شفا ہوگی ۔
قوت باہ میں بے پناہ اضافہ
ادرک کے خولنجاں اور پستہ ہم وزن کے ہمراہ استعمال کرنے سے قوت باہ میں بے پناہ
اضافہ ہوتا ہے