گردے کی پتھری کا علاج

دوائی کے فوائد 

پتھری گردہ و مثانہ – بندش پیشاب درد گردہ  – گردے کا درد و سوزش.

دوائی کے اجزا اور بنانے کا طریقہ کار 

 مولی یا بھکڑے میں تیارہوا کشتہ سنگ یہود – سنگ سرماہی – سوہاگہ بریاں – پھٹکڑی سفیدبریاں – نمک ترب – تخم ترب – تخم خربوزہ  -بھکڑا  – تخم شبت  – حب کاکنج  –  دال کلتھی  – الائچی کلاں  –  زیرہ سفید  – کباب چینی  –  ریوند چینی  – جوکھار –  قلمی شورہ –  نوشادر ٹھیکری  تمام اشیاء 10 +10گرام  اور  کوزہ مصری 150 گرام  ساری چیزوں کا  باریک سفوف بنا لیں.

خوراک اور ٹائم

آدھی چمچ چائے والی صبح نہار اور  بوقت عصر خالی پیٹ  دودھ کی بنی ہوئی کچی لسی کے ساتھ  اور یا سونف کا خالص عرق  یا شربت بزوری خود بنایا ہوا  کے ساتھ استعمال کریں کچی لسی اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں انشااللہ  پھتری تھوڑے دنوں میں ریت کی طرح بن کر خارج ہو جائے گی.

:آلو سےعلاج

گردے کی  پتھری کو   صرف آلو کی خوراک پتھری کو بہت جلد کم کردیتی ہے بشرطیکہ ان کے ساتھ دن میں کم از کم تین چار لیٹر  پانی پیا جائے اس طرح پھری آہستہ آہستہ بغیر تکلیف کے خارج ہو جاتی ہے یورپ کے ایک مشہور ڈاکٹر کا قول ہے کہ گردے کی پتھری میں اگر اور علاج نہ کیا جائے تو آ لوکا ہی استعمال پتھری کو توڑ کر نکال دیتا ہے.

Gurde Ki Pathri Ka ilaj/گردے کی پتھری کا علاج

Leave a Comment

Translate »