آپ ﷺ  کے فرمان زندگی صحت اور پھلوں کے فائدوں کے لیے 

آپﷺ  کے فرمان زندگی کے فائدوں کے لیے 

آپﷺ نے فرمایا جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی  قیامت کے دن اللہ اس بندے کی راز داری رکھے گا.

 آپﷺ نے فرمایا میرے پیارے صحابہ کو برا نہ کہو اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں جان ہے تم میں  کوئی اگر احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کرے  تو وہ  ان کے ایک مد تک اور نہ ہی اس کے نصف تک پہنچ سکتا ہے.

آپﷺ نے فرمایا اپنی زبان کو قابو میں رکھو اور فارغ وقت گھر میں ہی رہو اور اپنی غلطیوں پر خوب روؤ پس تم نجات پا لو گے.

آپﷺ نے فرمایا قرآن پاک کی تلاوت کیا کرو کیوں کے وہ قیامت والے دن اپنےاصحاب کے لیے شفیع ہو کر آے گا.

آپﷺ نے فرمایا جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے یا کھیتی بوتا ہے اور اس سے کوئی پرندہ یا انسان کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے.

آپﷺ نے فرمایا خیرات کو نہ روکنا  ورنہ تمہارا رزق بھی روک دیا جائے گا.

آپﷺ نے فرمایا جو حق پر ہو پھر بھی  جھگڑا نہیں کرتا میں اس کیلیے جنت میں اعلی گھر کی ضمانت دیتا  ہوں.

آپﷺ نے فرمایا صفائی نصف( آدھا ) ایمان ہے.

آپﷺ نے فرمایا برتنوں کے ٹوٹنے  پر ملازموں کو مت مارو کیوں کے انسانوں  کی طرح برتنوں کے لیے  بھی ختم ہونے کا ایک وقت مقرر ہے.

آپﷺ نے فرمایا ایمان لانے کے بعد دانائی کی سب سے بڑی بات یہ ہے کے مسلمان آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی  رکھیں.

آپﷺ کا فرمان مونچھوں کے بارے میں 

آپﷺ نے فرمایا جواپنی مونچھیں چھوٹی نہ کرواے وہ ہم میں سے نہیں مونچھیں اتنی نہ بڑھاو کے اپر والے ہونٹ کی لکیر سے بڑھ جائیں اور کھانے پینے کی اشیاء کو لگیں جو شرعأ ٹھیک نہیں ایسا کرنا گناہ کا سبب ہے. 

آپﷺ نے فرمایا اس میں کوئی شک نہیں تم میں سے مجھے زیادہ محبوب وہ ہیں جن کے تم میں سے اخلاق اچھے ہیں.

آپﷺ نے فرمایا اسلام کی افضل خوبی یہ ہے کے مسلمان کے ہاتھ اور زبان سے سارے مسلمان محفوظ ہوں.

آپﷺ نے فرمایا راستے سے تکلیف دے اور گندی چیز کو دور کر دینا بھی صدقہ ہے.

آپﷺ نے فرمایا اگر تم بستر پر لیٹے ہوے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑلو تو موت کے علاوہ ہر چیز سے امن میں رہو گے.

بیماریوں کا علاج اور پھلوں کے فوائد طب نبوی ﷺ میں 

آپﷺ نے فرمایا  انجیر کھایا کرو انجیر بواسیر کے لیے فائدہ مند ہے منہ کی بد بو ختم کرتی ہے سر کے بال لمبے کرتی ہے طبیعت میں نرمی پیدا کرتی ہے لطف والی اور زود ہضم ہے.

نمک طب نبوی ﷺ میں

آپﷺ نے فرمایا  کھانا نمک کے ساتھ شروع کرنا چاہیے اس لیے کے ستر امراض اوربیماریوں سے نمک میں شفاء رکھی ہے ان میں سے چند درج ذیل ہیں جنون جذام -کوڑھ – پیٹ کا درد -دانت کا درد وغیرہ.

آپﷺ نے فرمایا کشمش کھاؤ یہ بہترین کھانا ہے یہ تھکن کو دور کرتی ہےغصے کو ٹھنڈا کرتی ہے اعصاب کو مضبوط کرتی ہے چہرے کو نکھارتی ہے اور بلغم کو نکالتی ہے.

آپﷺ نے فرمایا کدو کھایا کرو  یہ دماغ کو تیز کرتا ہے.

آپﷺ نے فرمایا کھانے سے پہلے اور بعد وضو رزق میں کشادگی لاتا ہے اور شیطان کو دور کرتا ہے.

آپﷺ نے فرمایا انار کو اندرونی چھلکے سمیت کھایا کرو یہ معدے کی صفائی کرتا ہے.

آپﷺ نے فرمایا اپنے کھانے کا آغاز نمک سے کرو جس حد تک ممکن ہو لہسن استعمال کرو کیوں کے یہ  ستر بیماریوں کی دوا ہے لیکن اس کی بو کے ساتھ مسجد اور لوگوں کی محفل میں جانے سے پرہیز کرو.

سرمہ اثمد طب نبوی ﷺ میں

آپﷺ نے فرمایا بلا شبہہ تمارے سرموں میں سب سے بہتر سرمہ اثمد ہے جو نظر کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کےبال اگاتا ہےاور آپ نے رات کو سوتے وقت سرمہ لگانے کا حکم دیا.

آپﷺ نے فرمایا نہار منہ کھجوریں کھایا کرو اس سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں.

آپﷺ نے فرمایا تم لوگ سنترہ استعمال کیا کرو کیوں کے یہ دل کو مضبوط کرتا ہے.

آپﷺ نے فرمایا غسل خانے سے نکلنے کے بعد قدموں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا درد سر سے حفاظت کا ذریعہ ہے.

آپﷺ نے فرمایا کلونجی میں موت کے علاوہ ہر مرض کی شفاء ہے.

آپﷺ نے فرمایا پہلو میں درد کی وجہ گردے کی نس ہے جب وہ حرکت کرتی ہے تو انسان کو درد ہوتی ہے  تو اس کا علاج گرم پانی اور شہد سے کرو.

آپﷺ نے فرمایا پینے والی چیزوں کو کھڑے ہو کر پینے سے پرہیز کرو.

آپﷺ نے فرمایا پیاس کی حالت میں پانی کو گھونٹ گھونٹ کر کے پیو ایک دم سےہرگز مت پیو.

آپﷺ نے فرمایا مٹی کھانے سے پرہیز کرو کیوں کے مٹی کھانا میری امت پر حرام ہے.

کھجور اور طب نبوی ﷺ بچوں والی عورتوں کیلیے  

آپﷺ نے فرمایا حمل کے بعد عورت کو پہلی غذا کھجور دیں.

آپﷺ نے فرمایا انار کا رس جسم کے اندرونی حصے کو صاف کرتا ہے.

آپﷺ نے فرمایا  چھری سے روٹی کومت کاٹو  اللہ نے جس طرح اس کو عزت دی ہے تم بھی اس کی عزت کرو.

آپﷺ نے فرمایا کشمش صفرا کو ابھرنے سے روکتی ہے اور بلغم کو کم کرتی ہے.

آپﷺ نے فرمایا  ترنج (بڑا لیموں ) دل اور دماغ کو طاقت دیتا ہے.

آپﷺ نے فرمایا پھل کو چھری سے سے ٹکڑے کرنے کی بجاے دانتوں سے کھانے میں زیادہ بہتر ہے.

آپﷺ نے فرمایا خربوزہ جنت کا پھل ہے لہٰذا اس کو کھانے سے غفلت مت کرو. 

Tib e Nabvi saw/آپ ﷺ  کے فرمان زندگی صحت اور پھلوں کے فائدوں کے لیے 

Translate »