Table of Contents
فوائد
باریک پیس کر کپڑا چھان کر کے رکھ چھوڑیں صبح و شام چار چار ماشہ تازہ پانی کے ساتھ کھلانے سے مرض برص(پھلبہری) دور ہو جاتی ہے پتھر پر پانی سے پیس کر دو تین بار داغوں پر روز مرہ لگانی چاہیے تین تین ماشہ ہلدی دن میں دو تین بار پانی کے ساتھ کھلانے سے تھوڑے ہی دنوں میں پرانی سے پرانی بلغمی کھانسی جاتی رہتی ہے.
پیشاب کی نالی میں زخم (سوزاک ) ہو تو تین تین ماشہ باریک پسی ہوئی ہلدی بکری کے دودھ کی لسی یا پانی کے ساتھ صبح وشام کھلائیں مرض کی زیادتی میں دو پہر کے وقت بھی کھلائیں ہلدی پسی ہوئی چار ماشہ بکری کے دودھ کے ساتھ جو چھاچھ ہو صبح شام ہر دو وقت کھلانے سے مرض بواسیر جا تا رہتا ہے.
افیون اور سم الفار وغیرہ زہر استعمال کر جانے پر پانچ پانچ تولہ ہلدی کو پانی میں رگڑ کر تھوڑی دیر کے بعد پلانے سے زہر اتر جاتا ہے اول کسی اور ادویہ سے قے کرالیں تو زیادہ مفید ہوگی اگر روشنی کی چمکار سے دماغ میں فرق آ گیا ہو تو تین تین ماشہ باریک پسی ہوئی ہلدی صبح اور شام پانی کے ساتھ کھلائیں.
باولے کتے کے کاٹنے پر ہلدی کا فائدہ
باولے کتے کے کاٹنے پر ایک ایک تولہ ہلدی کو پانی میں پلا دیا کریں کاٹی ہوئی جگہ پر ہلدی کا لیپ کر دیا کریں ایک ایک تولہ ہلدی کو پانی کے ساتھ کھلا نا اور طلا کرنا جذام کو نافع ہے سوزاک خواہ بیس سال سے ہو اور دوائیں کرتے کرتے مریض عاجز و مایوس ہو چکا ہو چھ چھ ماشہ ہلدی بار یک پیس کر صبح اور شام پانی کے ساتھ کھلائیں.
کنٹھ مالا پر ہلدی کو پانی میں گھس کر دن میں دو تین بار طلا ء کر دیا کریں اور صبح و شام چھ چھ ماشہ گھسی ہوئی ہلدی پانی کے ساتھ کھلائیں موٹاپے کے مریض اگر ہلدی کا صبح وشام استعمال کریں تو موٹاپا دور ہو جاتا ہے.
عورتوں کے اندرونی اعضاء کے ورموں میں ہلدی کا فائدہ
ہلدی اندرونی ورموں کو دور کرتی ہے ہلدی عورتوں کے اندرونی اعضاء کے ورموں کو بھی دور کرتی ہے اندرونی اعضاء کی سوزش اور خراش کو ہلدی جلد رفع کردیتی ہے.
جگر کے خطرناک امراض میں ہلدی کا فائدہ
اہم ترین تحقیقات کی روشنی میں ہلدی کو جگر کے خطرناک امراض میں کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے۔ یعنی ہیپاٹائٹس اے بی سی وغیرہ میں ہلدی کے استعال کے بڑے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں.
جگر کے کینسر میں ہلدی کا فائدہ
بعض ممالک میں ہلدی جگر کے کینسر میں بھی استعمال کرائی جارہی ہے۔