کدو کے فوائد

اہمیت

کدو  آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی پسندیدہ سبزیوں میں سے ایک ہے.

مزاج 

یہ سرد مزاج والی سبزی ہے

فوائد

کدو مقوی باہ ہوتا ہے کدو بخار کو ختم کرتا ہے جسم کی گرمی کو ختم  کرتا ہے کدو کے کھانے  سے قبض  ختم  ہو جاتی ہے کدو کھانے سے  پیشاب کھل کر آتا ہے اور بلغم کا اخراج کرتا ھے کدو سے جسم کو سکون پہنچتا  ہے کدو کینسر کو ختم  کرتا ہے اور مرہم کی جگہہ بھی استعمال ہوتا ہے یہ جسم کے لیے ایک بہترین ٹانک ہے جس سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے کدو کھانے سے دایمی قبض ختم ہوجاتی ہے.

کدو مرگی  کاخاتمہ کرتا ہے اس کے استعمال سے اعصابی تکلیف دور ہوجاتی ہے چینی کو چکنائی میں بدلنے سے روکتا ہے کدو کے استعمال سے جسمانی کمزوری دور  ہوجاتی ہے جسمانی تھکن کو دور کرتا ہے کدو کا استعمال سانس کی تکلیف اور دمہ میں فائدہ مند ہے.

گردے کی پتھری کو ختم  کرتا ہے کدو بلڈ پریشر کو بڑھنے نہیں دیتا ہے کدو معدے کی تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور  جسم سے گندے  مادوں کو خارج کرتا ہے کدو کھانے سے چہرے کی جھریاں ختم ہو جاتی ہیں کدو سے جلد کو نرمی اور نمی ملتی ہے کدو ذیابطس میں بہت فائدہ مند ہے  کدو کھانسی میں بہت فائدہ مند ہے کدو السر کو دور کرتا  ہے.

کدوکھانے  سے  پیاس کی شدت میں کمی ہوتی ہے اور دل اور دماغ کوطاقت ملتی ہے ہلکی آنچ پر پکایا ہوا کدو کا سالن ایک قدرتی ٹانک ہے اس میں فولاد کیلشیم پوٹاشیم وٹامن اے اور بی بھی پائے جاتے ہیں اس سبزی میں بہت سارے  معدنیات اور روغنی نمکیات بھی مناسب مقدارمیں موجود ہوتےجو ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں.

محنت اورمشقت کرنے والے افراد کے لیے کدو اور چنے کی دال کا پکوان بہترین اورطاقت بخش غذا کی حیثیت رکھتا ہے گوشت اور مصالحے کے ساتھ اس کو پکانے سے  نہ صرف اس کی تاثیر میں اضافہ ہوتا ہے  بلکہ ذائقہ بھی بہت اچھا اور لذیز ہوتا ہے.

اسی لئے ہی تو طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا گوشت کےساتھ استعمال زیادہ فائدہ مند  بتایا گیا ہے دالوں میں جس طرح مونگ کی دال بے ضرر تصور کی جاتی ہے اسیطرح کدو کوسبزیوں میں بے ضررمانا جاتا  جاتا ہے.

یرقان میں فوائد

یرقان کے مریض ایک عدد کدو  لے کر اسے ہلکی آگ میں جلا کراس کا بھرتا بنا لیں اور اس کا پانی نچوڑ کر اس میں تھوڑی سی مصری مکس کر کے پی لیں یہ  پانی یرقان  کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند  ہے.

بواسیر اور خونی پیچش کیلیے دوا

کدو کے چھلکے میں قدرت نے بواسیر جیسی مرض کیلیے بھی شفا رکھی ہے اس کے چھلکے لے کر انہیں سائے میں خشک کرکے باریک پیس لیں ان پیسے ہوے چھلکوں کو صبح اور شام چھ ماشہ سے ایک تولہ تک تازہ پانی کے ساتھ کھا لیا کریں اور اسے اپنا معمول بنا لیں یہ ٹوٹکہ نہ صرف بواسیر کے مریضوں کیلئے مفید ہے بلکہ خونی پیچش کے لیے بھی لاجواب ہے.

کان کیلیے فوائد

کان میں پانی جانے کی صورت میں  یا پھر کان میں درد ہو تو اس کےلیے کدو کا پانی بہت فائدہ مند  ثابت ہوتا ہے اس کے لئے کسی بھی پنسارکی دوکان  سے روغن گل لے لیں اس میں اس کے ہم وزن کدوکا پانی شامل کر لیں  کان میں  درد کی صورت میں اس محلول کے  دوسے تین قطرے کان میں ڈالنے سے درد سے فوری افاقہ ہوتا ہے.

زخم اور پھنسیوں کیلیے فوائد

کدو  کا پانی پھنسیوں پر لگانے سے پھنسیاں ختم ہو جاتی ہیں اس کےگودے کا پیسٹ لیپ کے طور پر لگانا بھی فائدہ مند ہے کدو کا چھلکا زخموں کے لیے بہت فائدہ مند کی حثیت رکھتا ہے اس کے لیے سب سے پہلے اس کے چھلکے سائے میں خشک کریں اور اس کے بعد ان کی مطلوبہ مقدار لے کر انہیں جلا لیں اور باریک کر کے محفوظ کر لیں یہ راکھ زخم پر چھڑکنے سے زخم جلد ٹھیک  ہو جائے گا.

بچھو کے ڈنگ کیلیے دوا

اگر کسی انسان کو بچھو ڈنگ مار دے اور وقتی  طور پر ڈاکٹرملنے میں مشکل  ہو تو آپ کدو کے گودے سے مریض کو فوری طبی امداد دے سکتے ہیں متاثرہ جگہ جہاں پر ڈنگ مارا ہو کدو کے گودے کا اچھی طرح لیپ لگا دیں اور ساتھ ہی متاثرہ انسان کو اس کا پانی بھی پلائیں زہر کا اثر ختم  ہوجائے گا.

دل کی دھڑکن اور سر کے خشکی میں فائدہ مند

کدو سر کی خشکی دور کرتا ہے روغن کدو لے کر  اس سے سر کی اچھی طرح مالش کریں اس کے علاوہ  دودھ میں روغن کدو کا ایک چمچ شامل کر کے استعمال کیا کریں اس سے نہ صرف خشکی کا ختم ہوگی بلکہ یہ دل کی دھڑکن بھی معمول پر رکھنے کے لیے بھی بہت فائدہ مند  ٹوٹکہ ہے.

 

دانت درد میں دوا

 کدو دانت کے درد میں بھی  بہت فائدہ مند ہے کدو کا گودا  پانچ تولے اور لہسن ایک تولہ لے کر دونوں کو ایک لیٹر پانی میں ڈال کر خوب اچھی طرح  پکائیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اسی نیم گرم پانی سے کلیاں کریں درد فوری کم  ہوگا.

زیادہ چھینکیں اور گلے کا بیٹھ جانا

آواز  بیٹھ  جانے کی صورت میں کدو کے نیم گرم پانی سے غرارے کریں اس کے علاوہ یہ ٹوٹکہ خناق جیسی تکلیف میں بھی راحت کا باعث بنتا ہے زیادہ چھینکیں آنے کی صورت میں روغن کدو کے دو چار قطرے ناک میں ٹپکا دیں چھینکیں آنا بند ہو جائے گی.

مکھیوں کیلیے

کسی چیز کو مکھیوں سےمحفوظ رکھنے کے لیے اس پرکدو کی بیل کے پتے رکھ دیں مکھیاں ہرگز اس پر نہیں بیٹھیں گی اگر شیر خوار بچوں پر دن کے وقت کدوکے پتے رکھ دیں تو بچے بھی مکھیوں سے محفوظ رہیں گے.

سر درد میں فائدہ مند

 سر درد کی صورت میں  تازہ کدو کا گودا حسب ضرورت لے کر اسے کھرل میں باریک کچل  کر پیشانی پر لگا لیں اس سے  تھوڑی دیر میں آرام آجائے گا.

آنکھوں کی نظر میں فائدہ مند

کدو اور اس کا چھلکا آنکھوں کی بینائی کے لیے بھی مفید ہے اس کے لیے کدو کا چھلکا لے  کر سائے میں خشک کریں اور ان چھلکوں کوجلا کر کھرل میں باریک پیس کر شیشی میں محفوظ کر لیں صبح اور شام کو تین تین سلائیاں دونوں آنکھوں میں لگائیں تھوڑے ہی عرصہ میں آنکھ کی تمام شکایتیں دور ہو جائیں گے.

کدو کے جوس کے فائدے 

کدو کا جوس بے خوابی کو دور کرتا ہے کدو کا جوس بد ہضمی کو دور کرتا ہے نہار منہ پینے سے معدے کی تیزابیت اور سوجن ختم ہوجاتی ہے کدو کا جوس بالوں میں لگانے سے خشکی ختم  ہوجاتی ہے اس کا جوس بالوں میں لگانے سے ان میں چمک پیدا ہوتی ہے کدو کا جوس پیشاب کی جلن کو ختم  کرتا ہے.

مسوڑھوں سے خون آنے کو روکتا ہے کدو  کا جوس کینسر سے دور رکھتا ہے کدو کا جوس ناک  کی سوجن اور فلو  کو کنٹرول کرتا ہے کدو کے جوس کا استعمال دماغ کے لیے بہترین دوا ہے  کدو کے جوس کو نہار منہ آہستہ آہستہ پینا چاہیے تاکہ لعاب دہن اس کے ساتھ شامل ہو جائے تیزی سے پینے گریز کریں. 

 دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب  کو اور آپ کے پیاروں کو موذی امراض اور ناگہانی آفات اور اس کے نام سے بچائے رکھے اور پانچ وقت کی نماز ادا کرنے  کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین.

Kaddu Ke Fawaid-Lauki Ke Fayde/کدو کے فوائد

Leave a Comment

Translate »