Table of Contents
طبی فوائد
کالی مرچ اعصابی نظام کو طاقت بخشتی ہے اس کا ذائقہ ترش تلخ ہوتا ہے ہاضمے کو ٹھیک کرتی ہے اور بلغم کو خارج کرتی ہے کالی مرچ سے حاصل شدہ روغن مختلف قسم ادویات میں استعمال ہوتا ہے کالی مرچ کے کھانے سے معدے اور لعاب دہن کی رطوبت بڑھ جاتی ہے اور اس سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے معدے کےالسر کے مریضوں کو کالی مرچ استعمال نہیں کرنی چاہیے.
ہدہضمی
معدہ کی گرمی اور دیگر وجوہات کی بناء پر جب معدہ بد ہضمی کا شکار ہوجاتا ہے تو ایک چھٹانک کالی مرچ پیس کر اس کا پاؤڈر بنا کر اس میں شکرکو شامل کرکےکھا لیں تو بدہضمی کی شکایت ختم ہو جاتی ہے کالی مرچ کا سفوف لے کر چاۓ کے چمچ کا (چٹھا)6حصہ لسی میں ملا کرپی لینے سے بدہضمی اور معدے کا بھاری پن ختم ہو جاتا ہے.
اعصاب کا درد
کالی مرچ کا پاؤڈرکھانے کا اک چمچ تلوں کے تیل میں فرائی کر لیں اور اس کو اس وقت تک فرائی کریں جب تک سب کچھ کالا نہ ہوجائے اس کے بعد اس تیل کو اس جگہ پرجس جگہہ درد ہو وہاں مالش کریں تو چند ہفتوں میں یہ مرض ختم ہو جائے گا تلوں کے تیل اور کالی مرچ کے آمیزے سے شریانیں پھیل جاتی ہیں جس سے درد کافی طور کم ہوجاتا ہے.
نزلہ زکام
گاوں میں بزرگ افراد جن کو سردی کی وجہ سے نزلہ زکام ہو گیا ہو ان کو کالی مرچ دودھ میں خشخاش اور بادام کے ساتھ اُبال کر پلاتے ہیں تواس سے نزلہ اور زکام ختم جاتا ہے شدید نزلے زکام میں تیس(23) گرام کالی مرچ پاؤڈر اور چٹکی بھر ہلدی کا سفوف دودھ میں اُبال کر تین روزتک دن میں ایک بار پلایا جائے تو مریض صحت یاب ہو جاتا ہے.
حافظہ میں اضافہ کے لیے
کالی مرچ دماغی اور اعصابی نظام کو درست کرتی ہے فائدہ دیتی ہے شہد کے ایک چمچ میں چٹکی بھر تھوڑی سی کالی مرچ کا سفوف ملا کر شہد چاٹ لیں تو دماغی طاقت اضافہ ہوتا ہے ایسے افراد جو نسیان کے مریض ہیں وہ اس نسخہ کواستمعال کر کے ذہنی ابتری سے بچ سکتے ہیں.