کریلا کے فوائد

کریلا کا بطور دوا استعمال

کریلا ٹھنڈا دست آور ہلکا اور کڑوا ہوتا ہے یہ بادی نہیں بخار پت کف خون کی خرابی یرقان جریان اور پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے مگر دیکھا گیا ہے کہ کریلا بہت سے آدمی نہیں کھاتے اور کریلے کے فوائد سے بہت سے آدمی ناواقف ہیں کریلا بہت سی بیماریوں کا واحد علاج ہے کریلے کے 2 تولہ رس میں شہد ملا کر پلانے سے مرض جلو دھر کو بہت آرام ہوجاتا ہے. 

کریلا کا بطور دوا استعمال

کریلے کو سرکے میں پیس کر لیپ کرنے سے گلے کی سوجن جاتی رہتی ہے رس کریلا  کو بار بار اوپر لیپ کرنے سے داد نہیں رہتی کچے کریلے کا رس گرم کر کے گٹھیا پر لیپ کرنے سے بالکل آرام ہو جاتا ہے تاپ وتلی کے لیے رس کریلا میں تھوڑی رائی اور نمک ملا کر پلانا مفید ہے کریلا کے پتے کا رس 6 ماشہ میں تھوڑی سی ہلدی پیس کر بچے کو پلانے سے قے دست کے ذریعہ پیٹ صاف ہو جا تا ہے اور پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں.

کریلے کے پتوں کا رس یا کریلے کے پھل کا رس ایک چھوٹا چمچہ لے کر اس میں تھوڑی سی کھانڈ ملا کر استعمال کرنے سے خونی بواسیر کو آرام ہوتا ہے.

Leave a Comment

Translate »