کیل مہا سوں کا علا ج

رخساروں پر کیل مہا سے

اگر آپ کے رخساروں پر کیل مہا سے مو جود ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا نظا م تنفس ٹھیک نہیں اس کی وجہ زیادہ سگریٹ نو شی یاالرجی بھی ہوسکتی ہے اس کے لیے آپ اپنی غذا میں سبز پتوں والی سبزیو ں کا استعمال کریں جتنا ہو سکے سلا د کھائیں.

پیشانی پر مہا سے

اگر آپ کی پیشانی پر دانے نکل رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آ پ کا نظا م انہضام ٹھیک نہیں اس کے لیے اپنی خو راک پر تو جہ دیں چکنائی والے کھانوں کا استعمال تر ک کر دیں اور اپنی نیند کا دورانیہ بڑھا دیں پانی زیادہ سے زیادہ پئیں.

منہ اور تھو ڑی پر مہاسے

یہ جسم میں کسی خا ص تبدیلی کی وجہ سے نکلتے ہیں۔جن میں ہارمون کی تبدیلی ہو سکتی ہے یا پھر کو ئی ذہنی کو فت یا پر یشانی بھی ا ن کے نکلنے کا سبب ہو سکتی ہے کو شش کر یں کہ خو د کو پر سکو ن رکھیں۔ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں.

ناک پر مہا سے

ناک پر مہاسوں کی وجہ یہ ہو تی ہے کہ آپ نا قص خو راک کا استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ ان مہاسو ں کا شکا ر ہو رہی ہیں اپنی خوراک پر تو جہ دیں چکنائی کا استعمال با لکل ترک کر دیں صا ف ستھری اور حفظان صحت کے عین مطابق خو راک کا استعمال کر یں.

لہسن سے کیل مہاسوں کاعلا ج

ایکنی کے علاج میں لہسن اہمیت کا حامل ہے اگر کچے لہسن کو چھیل کر دن میں کئی مر تبہ متاثرہ جگہ پر رگڑا جائے تو کیل مہاسے بغیر نشان چھوڑے تحلیل ہو جاتے ہیں لہسن کے ذریعے بڑی عمر کے افر اد کے دانے جو پختہ ہو گئے ہو ں ان کابھی علاج کیا جاتا ہے اس مر ض سے مستقل نجات کے لیے لہسن کی چند تریا ں روزانہ نگل لیں اس سے خو ن صاف ہو گا اور جلد کے ا مرا ض بھی دور ہو تے ہیں.

کچے آلو ؤں کے ذریعے کیل مہا سو ں کا علاج

جلد کی بد نما چھائیو ں کو صا ف کر نے کے لیے کچے آ لوؤں کا جو س قیمتی علاج سمجھا جاتا ہے کچے آلو کچل کر اس سے کلینز نگ کر نے سے چہرے سے کیل مہاسو ں کاخاتمہ ہو گا اور جلد بھی نکھر ے گی.

اپسم سا لٹ کے ذریعے کیل مہا سو ں کا علاج

ہفتے میں دو بار اپسم سالٹ ملا کر غسل کر نا بھی ایکنی کی تما م اقسام میں مفید ہے سو درجے فارن ہا ئیٹ گر م پانی کی ساٹھ لیٹر مقدار میں ڈیڑھ کلو اپسم سالٹ ملا لیں اور اس پانی میں کم از کم پچیس منٹ رہیںیہاں تک کہ خو ب پسینہ آ جائے.

لیمو ں اور ہلدی سے علاج

آ دھے چائے کا چمچ لیموں کے رس میں دو چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور رات سونے سے پہلے چہر ے پر لگائیں صبح اٹھ کر جر اثیم کش صابن سے دھو لیں  اس سے چہر ے سے کیل مہاسے  دور ہو جائیں گے۔اس نسخے کو مسلسل ایک ہفتہ استعمال کر یں.

دہی سے علاج

چار چمچ لیمن جو س میں دو چمچ دہی انڈے کی سفیدی چار چمچ شہد شامل کر کے مکسچر بنا لیں اور چہر ے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں چہرہ کیل مہا سوں سے صا ف ہو جائے گا یہ عمل ہفتے میں دو با ر کر یں.

ان سادہ گھریلو ٹوٹکوں سے انشااللہ  آپ کو شفا ء ملے گی. 

Keel Mahason Ka ilaj/کیل مہا سوں کا علا ج

Leave a Comment

Translate »