خربوزے کے فوائد

رنگ

 خربوزے  کافی  رنگوں  میں پا ے  جاتے  ہیں خربوزے کے فوائد کے حوالے سے  زیادہ تر زردی مائل  ہوتا ہے.

ذائقہ

اس کا ذائقہ پھیکا شیریں ہوتا ہے۔

مزاج

اس کا مزاج گرم اور تر ہوتا ہے۔ اس کی خوراک بقدر ہضم ہے۔

فوائد

 خربوزہ قبض کشا ہوتا ہے  یہ پتھری توڑتا ہے  خربوزہ پیشاب آور ہوتا ہے اس کو اگر دوپہر اور شام کے کھانے کے درمیانی وقفے میں کھایا جائے تو بدن کو موٹا کرتا ہے اور فرحت بخشتا ہے  گردہ اور مثانہ کی اصلاح کرتا ہے اس کے چھلکوں کو رگڑ کر چہرے پر لیپ کرنے سے رنگ نکھر آتا ہے خربوزے کے  چھلکوں کا نمک گردے کی درد  کی دواؤں میں ڈالا جاتا ہے.

خربوزے کے بیج پیشاب آور ادویات  میں بھی  استعمال ہوتے ہیں ہیں اس پھل  کے بیج کے مغز جگر کے ورم، گردہ اور مثانے  کے ورم کو درست کرتے ہیں خربوزہ  جلندر اور یرقان کے مریضوں کو بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے  خربوزے کے بیج کے مغز طبیعت میں نرمی لاتے ہیں  اس پھل  کے چھلکے کا آنکھوں پر ضماد آنکھوں کی سرخی کو دور کرتا ہے.

خربوزہ جسم  میں مجود  فاضل تیزابیت  والے مادوں کو پیشاب اور پسینے والے  راستے خارج کرتا ہے تیزابیت کی زیادتی ہونے کی  وجہ سے منہ میں چھالے ہوں یا  سینے میں جلن ہوتی ہو اور کھٹی ڈکاریں آتی ہوں  تو خربوزے کھانا انتہائی فائدہ مند  ہوتا ہے خربوزے کا متواتر استعمال عام جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے یرقان بلڈپریشر میں بہت فائدہ دیتا ہے. 

عورتوں کے ایام اور فائدہ 

عورتوں کے ایام میں کمی اور بے قاعدگی میں خربوزے  کا استعمال بے حد فائدہ مند  ہوتا ہے.

Kharbooza Ke Fawaid-Kharbooza Ke Fayde/خربوزے کے فوائد

Leave a Comment

Translate »