لیموں کے فوائد

تعارف

 یہ چھوٹھا سا  پھل کھانے  پینے کے علاوہ  بھی روزمرہ زندگی میں  اور بہت مدد کر سکتا ہے.

کیڑے باورچی خانے سے دور رکھیے

چیونٹیوں کوباورچی خانے سے بھگا نے کے لیے لیموں کے عرق کوتھوڑی  مقدار میں فرش کمروں اور کھڑکیوں وغیرہ  پر چھڑک دیں آخر میں لیموں کے چھلکے کے چھوٹے ٹکڑے کرکے باہر والے دروازے کے ارد گرد رکھ دیں چیونٹیاں چلی جائیں گی لیموں پسو اور لال بیگ کیلیے بہت  کارآمد.

نسخہ ہے چارعدد  لیموں کا عرق کو چھلکوں سمیت دو لیٹر پانی میں مکس کر لیں  اور اس سے فرش کو دھو دیں آپ خود لال بیگ  کو ادھر  سے جاتے  ہوئے دیکھیں گے کیونکہ ان کو لیموں کی  خوشبو سے نفرت ہے.

المونیم کے برتن چمکائیے

ایلومینم کے برتنوں چمکانے  کے لیے  لیموں کو آدھا کاٹ کر اس کو  برتنوں  پر ہر جگہ رگڑیں اور پھر  نرم کپڑے سے صاف کر دیں. 

مائیکرو ویو کی صفائی

 تین چمچ  لیموں کے عرق کو ڈیڑھ کپ پانی میں مکس کرلیں پھر اس کو مائیکرو ویو میں رکھے جانے والےبرتن  میں رکھ دیں اس کے بعد پھر  مائیکرو ویو کو5 سے 10 منٹ تک چلا دیں  جس سے پیدا ہونے گرم بخارات  اندر ہر طرف  جذب ہوجائے گا اس کے بعد جمی  چکنائی اور  دوسرے  دھبے وغیرہ نرم ہوجائیں گے جن کو پھر اچھی ترا  صاف کرلیں.

چھائیاں ختم کریں

چہرے یا جسم پرکسی اور جگہہ  چھائیاں پڑنے پر لیموں کےعرق کو  متاثرشدہ  حصے پر لگا کر پندرہ منٹ تک لگا رہے پھراس کے بعد  دھولیں یہ جلد کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے والا  ایک محفوظ اوربہترین  پھل ہے.

Lemon Ke Fawaid-Lemon Ke Fayde in Urdu/لیموں کے فوائد

Leave a Comment

Translate »