سفوف مردانہ خاص  

تعارف 

سرعت انزال مادہ تولید جراثیم کی کمی منی کے پتلے پن کو دور کرکے مادہ منی کو گاڑھا کرنے والا خاص نسخہ ہے.

اجزا

برھیمی 50 گرام – سریالہ 50 گرام – بیج بند 50 گرام – تالمکھانہ 50 گرام – بہو پھلی 50 گرام – ستاور زرد 50 گرام – تخم اٹنگن 50 گرام – ثالب پنجہ 50 گرام – موصلی سفید 50 گرام – ثعلب مصری. 50 گرام – مصطگی رومی. 50 گرام – مکھانہ گٹّھی 50 گرام – آرد سنگھاڑہ 50 گرام – تخم ریحان 50 گرام – مغز پنبہ دانہ. 50 گرام – تخم لاجونتی 50 گرام – سمندر سوکھ 50 گرام – گوکھرو کلا 50 گرام – الائچی خورد 50 گرام – گل گڑہل 50 گرام.

سایہ میں خشک کردہ

کشتہ نقرہ 20 گرام – کشتہ شنگرف  5 گرام – طباشیر 25 گرام – کشتہ مرجان 20 گرام – زعفران کشمیری  5 گرام – کشتہ بیضہ مرغ 20 گرام – سبوس اسبغول  500 گرام – کوزہ مصری 500 گرام -کشتہ قلعی 20 گرام.

ترکیب تیاری

سبوس اسبغول – کشتہ جات – مصطگی زعفران مصری کے علاوہ سب ادویات کو کوٹ کرباریک پیس کرآپس میں ملا لیں آخر میں  اسپغول کا چھلکا اور تمام کشتہ جات بھی ملا لیں پھر زعفران جوعرق گلاب میں کھرل کردہ ہے اور مصطگی ہلکے ہاتھ سے کھرل کیا ہوا دونوں کو ملاکر مصری شامل کر دیں.

کھانے کا طریقہ کار

خوراک 6 گرام صبح اور  6 گرام شام کو نیم گرم دودھ کے ساتھ استمعال کریں: نوٹ شوگر کے مریض بنا مصری کے استعمال کریں.

فوائد خاص

جسمانی طاقت کو بحال کرنے اور جسم میں خون کی پیدائش کوبڑھانے کے لئے انتہائی کار آمد ہے مردانہ کمزوری کو دورکرتا ہے جلق اور اغلام بازی کے نقصانات کو ختم کر کے مادہ منی کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور طاقتور اثرات رکھنے والا نسخہ ہے جسم سے جوانی اور زائل شدہ قوت باہ کی بحالی کرکے انسان کی جنسی صلاحیت کوپھر سے بحال کرتا ہے.

زیادہ مباشرت اور جلق اغلام بازی سے جسم میں پیدا شدہ نقائص کو دور کرتا ہے اور بدن کے کھوکھلے پن کو پر کرکے قوت بڑھاتا ہے دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے مفرح دل طبعیت کو تازگی سکون اور خود اعتمادی پیدا کرتا ہے احتلام – جریان – سرعت – قوت مدافعت – اورعام جسمانی کمزوری – ضعف باہ اور اعصاب کی کمزوری شوگر کے مریضوں کےلئے خاص اور مردانہ بانجھ پن کو بھی دور کرتا ہے سرعت انزال مادہ تولید جراثیم کی کمی منی کے پتلا پن کو دور کرکے مادہ منویہ کو گاڑھا کرتا ہے.

 

Mardana Taqat ka ilaj Aur Nuskha/سفوف مردانہ خاص

Leave a Comment

Translate »