منہ میں چھالوں کی  وجوہات اور علاج

وجوہات

کھٹے یا ترش پھل – ہونٹ چبانا – ذہنی تناﺅ – مصالحے دار غذائیں – تمباکو نوشی.

ٹی بیگ سے علاج 

ٹی بیگ کو پانی میں ڈبو کر متاثر شدہ  حصے پر پانچ (5) سے  دس(10) منٹ کیلیے  لگا رهنے دیں  اس ٹوٹکے سے  فوری طور پر  چھالوں سے نجات میں کافی  مدد مل سکتی ہے اس علاج کے لیے چائے  چیمو مایل ٹی بیگ سب سے زیادہ فائدہ مند ہے جس میں موجود کیمیکل  سوجن کو کم کر دیتے ہیں متاثر شدہ حصے  کو سن کردیتے ہیں اس طریقہ کر سے  تکلیف کم ہو جاتی ہے  اور زخم تیزی سے  ٹھیک ہونا  شروع ہو جاتے ہیں ہے.

شہد سے علاج

شہد کو بھی  چھالوں  پر لگانے سے جلدی آرام آتا ہے اس کا جادوئی اثر درد کو کم کرتا ہے  اور سوجن بھی ختم کرتا ہے شہد جراثیم کش اور ورم کش ہوتا ہے اور یہ تکلیف دینے والے  چھالوں سے جلدی  نجات دلاتا  ہے شہد کا اصلی ہونا ضروری ہے.

نمک ملے پانی سے علاج

 پانی میں نمک ملا کر لگانے چھالوں کی تکلیف جلدی سےختم ہونا شروع ہو جاتی  ہے ماہرین کے مطابق ایک عدد  چمچ نمک ایک کپ گرم پانی لے کر اس میں ملا لیں  اس پانی میں آدھا  چمچ بیکنگ سوڈا بھی شامل کر لیں فائدہ مند ہے  چند  سیکنڈ تک  کلیاں کریں اور اس کے بعد تھوک دیں.

ایلوویرا سے علاج

ایلو ویرا جیل بھی منہ میں بنے  چھالوں یا زخموں کو ٹھیک کرنے کا عمل  کافی تیز کردیتا ہے اور  درد میں بھی کافی کمی لاتا ہے ایک صاف چمچ سے اس جیل کی کچھ مقدار سیدھی  متاثر شدہ  حصے پر لگائیں اور ضرورت پڑنے پر پھر سے لگائیں. 

ٹوتھ پیسٹ سے علاج

سننے میں بہت عجیب سا  لگے گا لیکن  ٹوتھ پیسٹ کے کچھ  مخصوص اجزاء بھی منہ میں بننے والے چھالوں کا باعث بنتے ہیں اور اگر  یہ تکلیف کافی دیر رہے تو اپنے  ٹوتھ پیسٹ کو بدلنا ہی بہتر ثابت ہوگا.

دہی  سے علاج

دہی کھانے سے  بھی منہ کے چھا لے ختم ہو جاتے ہیں یہ چھالوں سے  نجات کیلیے بہت  بہترین ٹوٹکا ہے ہر روز  چند چمچ دہی کھانے سے آنے والے دنوں میں  ان چھالوں سے خود کو بچایا جا سکتا ہے.

بیکنگ سوڈا سے علاج

بیکنگ سوڈا بھی چھالوں کے فوری علاج میں بہت مدد دیتا ہے. 

ان سادہ گھریلو ٹوٹکوں سے انشااللہ  آپ کو شفا ء ملے گی. 

Muh Ke Chalo Ka ilaj/منہ میں چھالوں کی وجوہات اور علاج

Leave a Comment

Translate »