پیٹ درد کا علاج

 پیٹ درد کی وجوہات 

(1)کھانا ہضم نہ ہونا (2) قبض (3) ہوا کا روک جانا (4) اچھے سے اجابت نہ ہونا (5) نظام انہضام میں خرابی پیدا ہونا (6) کافی دفع معدے کی بیماریاں (7) پیٹ میں السر (8) چھوٹی بڑی آنت میں سوجن. 

پیٹ درد کی علامات

(1) بھوک نہ لگنا (2) پیٹ پھول جانا (3) پتلے دست (4) چکر آنا (5) ڈکاریں (6) جی کا متلانا (7) پیٹ میں ہوا پیدا ہونے کی وجہ سے گڑ گڑ کی آواز آنا (8) اپھارہ (9) قبض  وغیرہ پیٹ درد کی علامتیں ہیں.

پیٹ درد کے گھریلو علاج کے (20) نسخے 

(1)شدید درد اور قے کی صورت میں پسی ہوئی رائی سے پیٹ پر لیپ کریں (2) سوندھ نمک زیرہ  اور سونف باریک پیس کر گرم پانی کے ساتھ استمعال کریں (3) ایک چٹکی چھوٹی ہرڑ پیس کر اس کا چورن گرم پانی کے ساتھ استمال کریں (4) سرخ الاچی پسی ہوئی ایک چمچ صبح دوپہر شام کو شہد کے ساتھ استعمال کریں (5) کالے نمک کے ساتھ 2 چمچ خشک پودینہ کے استعمال سے بھی پیٹ درد میں کافی فائدے مند ہے.

(6) لیموں کاٹ کے اس پر کالا نمک کالا زیرہ اور کالی مرچ ان تینوں کا سفوف ڈال کر چوسیں (7) گرم پانی کو ٹھنڈا کر کے اس میں ایک چمچ شہد ملا کر پیں (8) آدھا چمچ کھانے کا سوڈا پانی میں ہل کر کے پیں (9) تھوڑی سی  ہینگ اور کالا نمک 2 گرام دار چینی میں ملا کر استعمال کریں (10) تھوڑی سی ہینگ کے ساتھ 2 عدد منقہ ملاکر کھایں (11) آدھا چمچ لہسن کا رس پانی کے ساتھ ملا کر پئیں. 

(12)مولی کے رس میں ایک چٹکی کالا نمک اور تھوڑی سی کالی مرچ ملا کرپئیں (13) کالا نمک پیاز کے رس میں اور دیسی گھی میں بھنی ہوئی ہینگ ملا کر استعمال کریں (14) ایک چمچ اجوائن کو گڑمیں ملا کر کھائیں (15) ایک چمچ میتھی کے دانے باریک پیس کر پانی کے ساتھ  لیں.

(16)  آدھی چٹکی ہینگ  2 چٹکی کالا نمک 10 عدد لونگ تینوں کو پیس کر  دو عدد خوراک بنا لیں اسے صبح اور شام استعمال کریں اور اوپر سے نیم گرم پانی پی لیں (17) پیٹ پر تار پین کا تیل یا دیسی گھی سے مالش کریں (18) لیموں کے رس میں تھوڑا سا جوا کھا ر  اور شہد ملا کر چاٹیں (19) تھوڑی سی ہینگ 4 چمچ سنگترے کے رس میں گھول کر پئیں (20) تھوڑا سا سرکہ  ایک گلاس پانی میں ملا کر پئیں.

پیٹ درد کا جڑی بوٹیوں سے علاج (7) نسخے 

(1)ادرک کا رس چوتھا ئی  چمچ  تلسی کے پتوں کا رس آدھا چمچ دونوں کو ملا کر نیم گرم کر کے پئیں (2) امرود کی پتیوں کو باریک پیس کر کالے نمک کے ساتھ چٹنی کی صورت میں استمال کریں (3) پکے جامنوں کا رس نچوڑ کر اس میں تھوڑا سا کالا نمک ملا کر پئیں (4) شہد کے ساتھ ہرڑ کا چورن چاٹیں.

(5) شہد کے ساتھ آدھا چمچ انار کے چھلکوں کا چورن ملا کر لیں (6) تھوڑے  سے سوندھا نمک کے ساتھ ارنڈ کے پتوں کا رس استعمال کریں (7)سوندھا نمک کو ناریل کے پانی میں ڈال کر پئیں.

Pait Dard Ka ilaj in Urdu/پیٹ درد کا علاج

Leave a Comment

Translate »