Phalsa Fruit (Grewia Asiatica) Health Benefits – Phalsa Fruit Ke Fayde

Bymqsmqadeer

May 22, 2020 , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

Phalsa Fruit (Grewia Asiatica) Health Benefits – Phalsa Fruit Ke Fayde

 

Phalsa Fruit Health Benefits

 فالسہ کے فائدے

 

فالسہ ابتداء میں سبز پھر سرخ اور آخر میں سیاہی مائل ہو جاتا ہے

 

 اس کا ذائقہ شیریں و ترش ہوتا ہے

 

فالسہ کے پھول زرد ہوتے ہیں۔

 

اس کا مزاج سرد ہے

اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ فالسہ کے فوائد

 

 فالسہ مقوی دل ہے

 

 فالسہ معدے اور جگر کو طاقت دیتا ہے

 

 پیاس بجھاتا ہے

 

 پیشاب کی سوزش کو ختم کرتا ہے

 

 یہ مْبَّرِد اور قابض ہوتا ہے

 فالسہ کے فائدے

 

معدہ کی قوت

 

 فالسے کا رْب بھی بنایا جاتا ہے جس کو معدہ کی قوت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

 

 

Phalsa Fruit (Grewia Asiatica) Health Benefits

گرمی کے بخار

 

گرمی کے بخار کو فائدہ دیتا ہے

 

 

 

سوزاک اور ذیابیطس

 

 فالسے کی جڑ کا چھلکا سوزاک اور ذیابیطس میں استعمال کرانا مفید ہوتا ہے۔ ( مقدار خوراک ایک

 

ماشہ ہمراہ پانی صبح و شام)

 

 

خناق

 

 فالسے کے پانی سے غرارے کرنے سے خناق کو فائدہ ہوتا ہے

 

 

ہچکی اور قے

 

 یہ صفراوی اسہال، ہچکی اور قے کو بند کرتا ہے

 

 

تپ دق

 

 تپ دق میں فالسے کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے

 

 

 

معدے اور سینے کی گرمی

 

 معدے اور سینے کی گرمی اور جلن کو دور کرتا ہے

 

 

 

دل بے چینی

 

دل کی دھڑکن اور خاص طور پر بے چینی کو دور کرتا ہے

 

decrease the enlarged abdomen-motapay ka ilaj

Phalsa Fruit (Grewia Asiatica) Health Benefits

ذیابیطس

 

 ذیابیطس کے لئے فالسے کے درخت کا چھلکا پانچ تولے اور کوزہ مصری تین تولے لے کر چھلکے

 

کو رات پانی میں بھگو دیں اور صبح مصری ملا کر مریض کو ایسی ہی خوراک پانچ روز تک پلانا

 

بے حد مفید ہوتا ہے اس سے ذیابیطس (شوگر) پر کنٹرول ہو جاتا ہے۔

 فالسہ کے فائدے

جگر

 

 جگر کی گرمی کو دور کرنے کے لئے فالسے کو جلا کر کھار بنائیں اور تین رتی صبح و شام

 

استعمال کریں۔ 

 

 

 

طریقہ کار

طریقہ کار

فالسے کا شربت بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔ آدھ سیر پختہ فالسہ، ایک سیر چینی، پہلے فالسے کو

 

پانی میں خوب رگڑ کر چھان لیں اور چینی ملا کر قوام تیار کریں ، جب قوام گاڑھا ہو جائے تو شربت

 

تیار ہے۔ ٹھنڈا کر کے بوتلوں میں بند کر لیں۔ یہ شربت مقوی معدہ و دل ہوتا ہے ، جگر کی حرارت کو

 

تسکین دیتا ہے ، قے، دستوں اور پیاس میں فائدہ دیتا ہے۔

 

 

Phalsa Fruit (Grewia Asiatica) Health Benefits

معدہ

 

 جن کا معدہ بوجھل رہتا ہو طبیعت متلاتی ہو اور کھانے کی نالی میں جلن محسوس ہوتی ہو ایک پاؤ

 

فالسہ کا پانی نکال کر تین پاؤ چینی ملا کر گاڑھا شربت تیار کر یں یہی شربت تین بڑے چمچے ہر

 

کھانے کے بعد چاٹنے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔

 

 

 

ذیابیطس

 

 فالسے کے درخت کی چھال کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ایک چھٹانک میں آدھ چھٹانک بنولہ

 

کوٹ کر دونوں کو ایک سیر پانی میں بھگو دیں دو دفعہ مل چھان کر اور نمک ملا کر پلانے سے

 

ذیابیطس کنٹرول ہو جاتی ہے۔

 

 

 فالسہ کے فائدے

پھوڑے پھنسیوں

 

 پھوڑے پھنسیوں پر فالسے کے پتے رگڑ کر لگانے سے فوراً فائدہ ہوتا ہے۔

 

 

 

تیز بخار

 

 تیز بخار میں فالسے کا جوس دینے سے مریض کی تسکین ہوتی ہے۔

 

 

 

قبض

 

 فالسے کے بیج قابض ہوتے ہیں اور سْدَّہ پیدا کرتے ہیں۔

 

Phalsa Fruit (Grewia Asiatica) Health Benefits

EyeSight Weak Treatment-Nazar Ki Kamzori Ka ilaj

جوڑوں کے درد

 

 اس کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ بنا کر پینا جوڑوں کے درد میں بے حد مفید ہوتا ہے۔

 

 

 

فساد خون

 

 فالسے کا شربت فساد خون میں بے حد مفید ہوتا ہے۔

 

 

 

سوزاک سینے کی جلن

 

فالسے کی جڑ کی چھال دو تولے رات کو بھگو کر صبح اس کا پانی پینے سے سوزاک

 

سینے کی جلن

 

اور پیشاب کی سوزش دور ہوتی ہے۔

 

 

 

خون اور صفراء

 

فالسے کا متواتر استعمال خون اور صفراء کی تیزی کو دفع کرتا ہے۔

 

 

 

 

مثانے کی گرمی

 

 فالسے کے پتے ، بیج اور رس، ان میں کسی ایک کو پانی میں رگڑ کر پینے سے مثانے کی گرمی

 

دور ہوتی ہے۔

 فالسہ کے فائدے

 

 

سرد مزاج

 

 فالسہ سرد مزاج والوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

 

سینے اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے ، اس لئے احتیاط سے اسے استعمال کرنا چاہیئے اور

 

ضرورت سے زیادہ نہیں کھانا چاہیئے۔ اگر زیادہ کھا لیا جائے

 

تو پھر گل قند تھوڑی سی کھا لینے سے

 

اس کے مضر اثرات نہیں ہوتے۔

 

 

 

 

عرق گلاب

 

شربت فالسہ میں اگر عرق گلاب ڈال کر پیا جائے تو اس کے فوائد دگنے ہو جاتے ہیں۔

 

 

 

قبض

 

 فالسہ خشکی اور قبض پیدا کر تا ہے۔

 

اگر گل قند یا معجون فلا سفہ کا ایک چمچہ چائے والا فالسے

 

کے بعد لے لیا جائے تو پھر قابض اور خشک نہیں رہتا۔

 

فالسہ مصفیٰ خون بھی ہے

 

 

Phalsa Fruit Health Benefits
Phalsa Fruit (Grewia Asiatica) Health Benefits – Phalsa Fruit Ke Fayde1
MQS HEALTH SITE SHARE IN