Pumpkin Benefits in Urdu-Kaddu Ke Fayde /کدو کے فائدے -MQS HEALTH SITE

Pumpkin Benefits in Urdu-Kaddu Ke Fayde -lauki ke fayde in urdu-kaddu juice ke fayde-Pumpkin Health Benefits/کدو کے فائدے -MQS HEALTH SITE

فائدے 

Pumpkin Benefits

کدو مقوی باہ ہوتا ہے

 کدو بخار کو ختم کرتا ہے

جسم کی گرمی کو ختم  کرتا ہے

کدو کے کھانے  سے قبض  ختم  ہو جاتی ہے 

کدو کھانے سے  پیشاب کھل کر آتا ہے

 اور بلغم کا اخراج کرتا ھے 

کدو سے جسم کو سکون پہنچتا  ہے

 کدو کینسر کو ختم  کرتا ہے

 اور مرہم کی جگہہ بھی استعمال ہوتا ہے

یہ جسم کے لیے ایک بہترین ٹانک ہے جس سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے کدو مرگی

کاخاتمہ کرتا ہے اس کے استعمال سے اعصابی تکلیف دور ہوجاتی ہے  چینی کو

چکنائی میں بدلنے سے روکتا ہے کدو کے استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوجاتی

ہے اور جسمانی تھکن کو دور کرتا ہے کدو کا استعمال سانس کی تکلیف اور دمہ میں

فائدہ مند ہے گردے کی پتھری کو ختم  کرتا ہے کدو بلڈ پریشر کو بڑھنے نہیں دیتا

ہے کدو معدے کی تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور  جسم سے گندے  مادوں کو خارج کرتا

ہے کدو کھانے سے چہرے کی جھریاں ختم ہو جاتی ہیں کدو سے جلد کو نرمی اور

نمی ملتی ہے کدو ذیابطس میں بہت فائدہ مند ہے  کدو کھانسی میں بہت فائدہ مند ہے

کدو السر کو دور کرتا  ہے

Pumpkin Benefits in urdu
کدوکھانے  پیاس کی شدت میں کمی ہوتی ہے اور دل اور دماغ کوطاقت ملتی ہے ہلکی آنچ پر پکایا ہوا کدو کا سالن ایک قدرتی ٹانک ہے اس میں فولاد

کیلشیم

پوٹاشیم

وٹامن اے

اور بی

بھی پائے جاتے ہیں

 اس سبزی میں بہت سارے  معدنیات اور روغنی نمکیات بھی مناسب مقدارمیں موجود ہوتےجو ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں محنت اورمشقت کرنے والے افراد کے لیے کدو اور چنے کی دال کا پکوان بہترین اورطاقت بخش غذا کی حیثیت رکھتا ہے

Pumpkin Benefits urdu main

گوشت اور مصالحے کے ساتھ اس کو پکانے سے  نہ صرف اس کی تاثیر میں اضافہ ہوتا ہے

بلکہ ذائقہ بھی بہت اچھا اور لذیز ہوتا ہے

اسی لئے ہی تو طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا گوشت کےساتھ استعمال زیادہ فائدہ مند  بتایا گیا ہے

دالوں میں جس طرح مونگ کی دال بے ضرر تصور کی جاتی ہے اسیطرح کدو کو سبزیوں میں بے ضررمانا جاتا  جاتا ہے

یرقان کے مریض ایک عدد کدو  لے کر اسے ہلکی آگ میں جلا کراس کا بھرتا بنا لیں اور اس کا پانی نچوڑ کر اس میں تھوڑی سی مصری مکس کر کے پی لیں

یہ  پانی یرقان  کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند  ہے

کدو کے چھلکے میں قدرت نے بواسیر جیسی مرض کیلیے بھی شفا رکھی ہے

اس کے چھلکے لے کر انہیں سائے میں خشک کرکے باریک پیس لیں ان پیسے ہوے چھلکوں کو صبح اور شام چھ ماشہ سے ایک تولہ تک تازہ پانی کے ساتھ کھا لیا کریں

اور اسے اپنا معمول بنا لیں یہ ٹوٹکہ نہ صرف بواسیر کے مریضوں کیلئے مفید ہے بلکہ خونی پیچش کے لیے بھی لاجواب ہے

healthy Pumpkin Benefits

کان میں پانی جانے کی صورت میں  یا پھر کان میں درد ہو تو اس کےلیے کدو کا پانی بہت فائدہ مند  ثابت ہوتا ہے

اس کے لئے کسی بھی پنسارکی دوکان  سے روغن گل لے لیں

اس میں اس کے ہم وزن کدوکا پانی شامل کر لیں  کان میں  درد کی صورت میں اس محلول کے  دوسے تین قطرے کان میں ڈالنے سے درد سے فوری افاقہ ہوتا ہے

کدو  کا پانی پھنسیوں پر لگانے سے پھنسیاں ختم ہو جاتی ہیں

اس کےگودے کا پیسٹ لیپ کے طور پر لگانا بھی فائدہ مند ہے

کدو کا چھلکا زخموں کے لیے بہت فائدہ مند کی حثیت رکھتا ہے

اس کے لیے سب سے پہلے اس کے چھلکے سائے میں خشک کریں اور اس کے بعد ان کی مطلوبہ مقدار لے کر انہیں جلا لیں اور باریک کر کے محفوظ کر لیں یہ راکھ زخم پر چھڑکنے سے زخم جلد ٹھیک  ہو جائے گا 

اگر کسی انسان کو بچھو ڈنگ مار دے اور وقتی  طور پر ڈاکٹرملنے  

میں مشکل  ہو تو آپ کدو کے گودے سے مریض کو فوری طبی امداد

دے سکتے ہیں متاثرہ جگہ جہاں پر ڈنگ مارا ہو کدو کے گودے کا

اچھی طرح لیپ لگا دیں اور ساتھ ہی متاثرہ انسان کو اس کا پانی بھی

پلائیں زہر کا اثر ختم  ہوجائے گا

healthy Pumpkin Benefits in urdu
کدو سر کی خشکی دور کرتا ہے روغن کدو لے کر  اس سے سر کی

اچھی طرح مالش کریں اس کے علاوہ  دودھ میں روغن کدو کا ایک

چمچ شامل کر کے استعمال کیا کریں اس سے نہ صرف خشکی کا ختم

ہوگی بلکہ یہ دل کی دھڑکن بھی معمول پر رکھنے کے لیے بھی بہت

فائدہ مند  ٹوٹکہ ہے

 کدو دانت کے درد میں بھی  بہت فائدہ مند ہے کدو کا گودا  پانچ تولے

اور لہسن ایک تولہ لے کر دونوں کو ایک لیٹر پانی میں ڈال کر خوب

اچھی طرح  پکائیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اسی نیم گرم پانی

سے کلیاں کریں درد فوری کم  ہوگا

آواز  بیٹھ  جانے کی صورت میں کدو کے نیم گرم پانی سے غرارے

کریں اس کے علاوہ یہ ٹوٹکہ خناق جیسی تکلیف میں بھی راحت کا

باعث بنتا ہے

زیادہ چھینکیں آنے کی صورت میں روغن کدو کے دو چار قطرے ناک

میں ٹپکا دیں چھینکیں آنا بند ہو جائے گی

کدو کھانے سے دایمی قبض ختم ہوجاتی ہے

کسی چیز کو مکھیوں سےمحفوظ رکھنے کے لیے اس پرکدو کی بیل

کے پتے رکھ دیں مکھیاں ہرگز اس پر نہیں بیٹھیں گی اگر شیر خوار

بچوں پر دن کے وقت کدوکے پتے رکھ دیں تو بچے بھی مکھیوں سے

محفوظ رہیں گے

Pumpkin Benefits For Skin

 سر درد کی صورت میں  تازہ کدو کا گودا حسب ضرورت لے کر

 اسے کھرل میں باریک کچل  کر پیشانی پر لگا لیں اس سے  تھوڑی

دیر میں آرام آجائے گا

کدو اور اس کا چھلکا آنکھوں کی بینائی کے لیے بھی مفید ہے اس کے

لیے کدو کا چھلکا لے  کر سائے میں خشک کریں اور ان چھلکوں کو

جلا کر کھرل میں باریک پیس کر شیشی میں محفوظ کر لیں صبح اور

شام کو تین تین سلائیاں دونوں آنکھوں میں لگائیں تھوڑے ہی عرصہ

میں آنکھ کی تمام شکایتیں دور ہو جائیں گے

کدو کے جوس کے فائدے 

کدو کا جوس بے خوابی کو دور کرتا ہے کدو کا جوس بد ہضمی کو

دور کرتا ہے نہار منہ پینے سے معدے کی تیزابیت اور سوجن ختم 

ہوجاتی ہے کدو کا جوس بالوں میں لگانے سے خشکی ختم  ہوجاتی

ہے اس کا جوس بالوں میں لگانے سے ان میں چمک پیدا ہوتی ہے

کدو کا جوس پیشاب کی جلن کو ختم  کرتا ہے مسوڑھوں سے خون

آنے کو روکتا ہے کدو  کا جوس کینسر سے دور رکھتا ہے کدو کا

جوس ناک  کی سوجن اور فلو  کو کنٹرول کرتا ہے کدو کے جوس کا

استعمال دماغ کے لیے بہترین دوا ہے  کدو کے جوس کو نہار منہ

آہستہ آہستہ پینا چاہیے تاکہ لعاب دہن  اس کے ساتھ شامل ہو جائے

.تیزی سے پینے گریز کریں 

Pumpkin Benefits for baby
 دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب  کو اور آپ کے پیاروں کو موذی امراض

اور ناگہانی آفات اور اس کے نام سے بچائے رکھے اور پانچ وقت کی

نماز ادا کرنے  کی توفیق عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

cancer treatment

cancer treatment in urdu

How cancer treatment 

 How cancer treatment At home

cancer ka ilaj

cancer ka ilaj in urdu

اپنا تبصرہ بھیجیں