سبز مرچ کے فوائد

مزاج

 .ہری مرچ کا مزاج خشک گرم ہوتا ہے

وٹامن اور غذائیت  

وٹامن کے – وٹامن ای  – وٹامن سی – وٹامن بی کمپلیکس – وٹامن اے  – وٹامن بی سکس  – کیلشیم پوٹاشیم  – کاپر – آئرن  – اور غزائی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے.

دل کیلیے فوائد 

ہری مرچ کا استعمال مریض کوہارٹ اٹیک سے بچاتا ہے  کیوں کے مرچ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کردیتی ہیں اس کے علاوہ مرچ فاسد مادوں  کو تحلیل کرتی ہے اور خون کو منجمد کرنے کا سبب بنتی ہے ہری مرچ کھانے سے ہمارا بلڈ پریشر بھی ٹھیک رہتا ہے یعنی اگر کسی کو بلڈ پریشر کی کوئی پرابلم ہے تو اسے ہری مرچ ضرور کھانی چاہیے ہری مرچ کے استعمال سے دل کی  بہت ساری بیماریاں  ٹھیک ہو جاتی ہیں اس سے خون میں لوتھڑے جمنے کی پرابلم ٹھیک ہو جاتی ہے.

مدافعتی نظام کیلیے فوائد 

 ہری مرچ کا استعمال جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اس میں موجود وٹامن سی سنگترے کے وٹامن سی  سے چھ گنا زیادہ ہوتا ہے ہری مرچ میں وٹامن سی بھرپور  پایا جاتا ہے جو کہ قدرتی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اس سے بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے ہری مرچ  میں بھرپور مقدار میں وٹامن سی ہوتا ہے اس کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی اور ہم بہت ساری بیماریوں سے بچے رہتے ہیں  ہری مرچ  جسم کے دفاعی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اس سے کینسر میں  لڑنے میں مدد ملتی ہے.

جلد کیلیے فوائد

ہری مرچ  میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو جلد کے لیے صحت بخش تیل  بناتا ہے اس سے جلد ملائم اور اچھی ہو جاتی ہے ہری مرچ  کیلوری کے بغیر ہوتی ہے ہری مرچ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی  ہیں جن سے انفیکشن نہیں ہوتا ہری مرچ کھانے سے جلد پر ہونے والے امراض سے نجات ملتی ہے ہری مرچ میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو انفیکشن کو دور رکھتی ہیں اس لئے ہری مرچ  کو کھانے سے آپ کو انفیکشن کی وجہ سے جلد کی بیماری نہیں ہوگی.

نزلہ اور زکام کیلیے فوائد

نزلہ اور زکام میں ہری  مرچ کا استعمال بہت ہی فائدہ مند ہے کیوں کے اس کا تیکھا پن اور تیزی ناک اور کان سے نکلنے والے رطوبتوں  کو متحرک کرتا ہے جس سے ناک کی سانس لینے والی نالیاں صاف ہوجاتی ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا.

آنکھوں کے لیے فوائد

ہری مرچ میں مجود وٹامن اے  آنکھوں کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے نظر کمزور والے افراد ہری مرچ کا روزانہ  لازمی استعمال کریں.

خون کی کمی کیلیے فوائد

خون کی کمی  یعنی کہ اینیمیا جیسی پرابلم ہے تو انہیں بھی ہر روز ہری مرچ ضرور کھانی چاہیے کیونکہ ہری مرچ میں مجود  آئرن ہمارے جسم میں خون بڑھاتا ہے یعنی کہ جسم میں نیا خون پیدا کرتا ہے وہ عورتیں جن کو خون کی کمی ہو  ان کو  ہری مرچ بہت زیادہ کھانی چاہیے.

ذیابیطس کیلیے فوائد

شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین ہے ہری مرچ خون میں شوگر کے لیول کوکنٹرول کرتی ہےہری مرچ کے استعمال سے  ڈائبٹیز کے مسائل ختم ہو جاتے ہیں  کیونکہ ہری مرچ کے اندر اینٹی بیکٹیریل پراپرٹیز ہوتی ہیں جو بہت ساری بیماریوں سے جسم کو بچا کر سکتی ہیں اور پورے جسم کی حفاظت کرتی ہیں.

 نظام انہضام کیلیے فوائد 

ہری مرچ کے  استعمال سے نظام انہضام کا عمل بھی ٹھیک  رہتا ہے اور بھوک بھی بڑھتی ہے اس میں بھرپور مقدار میں فائبر  پایا جاتا ہے اور یہ قبض کو بھی دور کرتی ہے کھانوں میں ہری مرچ کا استعمال معدے کے درد  گیس اور مروڑ کے لیے انتہائی مفید ہے.

ہڈیوں اور دانتوں کیلیے فوائد

ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی ہری مرچ  میں وٹامن اے کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتی ہے. 

Sabz Mirch Ke Fawaid-Hari Mirch Ke Fayde/سبز مرچ کے فوائد

Leave a Comment

Translate »