چار طرح کے سر درد کا علاج

وجوہات:

 درد سر کی کئی وجوہات ہوتی ہیں ادھر چار کے بارے میں بتایا گیا ہے سر درد بوجہ ہائی بلڈ پریشر – سر درد بوجہ لو بلڈ پریشر – سردرد بوجہ قبض و امراض معدہ – سر درد بوجہ ضعف دماغ.

سر درد بوجہ ہائی بلڈ پریشر

کشنیز- الائچی خورد – اسرول – صندل سفید – زیرہ سفید – اسطخدوس ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں  ایک (1) سے  دو(2)  ماشہ دن میں  2 سے 3 بار پانی سے دیں.

سر درد بوجہ لو بلڈ پریشر

زنجبیل – سورنجاں شیریں – اجوائن دیسی – خولنجان – فلفل سیاہ ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں تین(3) گنا شہد ملا کر معجون بنا لیں 3 گرام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں.

سردرد بوجہ قبض و امراض معدہ

سنا مکی – گل سرخ – ہلیلہ بریاں – بنفشہ – الائچی – خورد 1 تولہ – مغز بادام 5 تولہ – مصری 7 تولہ – سفوف بنا کر پانچ(5) سے تین(3) ماشہ دودھ نیم گرم کے ساتھ کھائیں.

سر درد بوجہ ضعف دماغ

برہمی بوٹی – بادیاں – خشخاش – جوہر مغز بز ہر ایک 5 تولہ.

دانہ الائچی خورد – کشتہ مرجان – کشتہ زمرد  ہر ایک 1 تولہ.

 اور مصری 10 تولہ شامل کرنی ہے سب کا سفوف بنا کر  3 سے 5  گرام دودھ کے ساتھ کھانا ہے.

رات کوجب سونے جاؤ تو بیرونی طور پر امرت دھارا (ست پودینہ ♦ ست اجوائن ♦ کافور) کی مالش کریں فورا آرام آ جائے گا.

انشاءاللہ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر.

 

Sar Dard Ka ilaj/چار طرح کے سر درد کا علاج

Leave a Comment

Translate »