ٹماٹر کے فوائد

تعارف

 اس کا مزاج سرد تر ہوتا ہےٹماٹر  آپ کو گول بھی مل جاتے ہیں اور لمبے ٹماٹر  بھی مل جاتے ہیں لیکن اگر آپ نے صحت مند رہنے کے لیے ٹماٹر کا استعمال کرنا ہے تو چھوٹے سائز کے ٹماٹر ہوتے ہیں ان کو استعمال کرنا بہت زیادہ فائدہ مند رہتا ہے.

غذائیت اور وٹامن 

ٹماٹر وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں ٹماٹر میں وٹامن سی وٹامن کے ون وٹامن بی نائن  اچھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ ان  میں پوٹاشیم اور آئرن  بھی بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں اور اس میں ایسے  زبردست کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں جیسا کہ بیٹا کیروٹین لائیکوپین اور کلوروجینک ٹماٹر خود  تو نیوٹریشن سے بھرپور ہوتے ہیں ہی لیکن جس کھانے میں بھی آپ کو ان  کو ڈالتے ہیں ٹماٹر آپ کو اس کھانے سے غذائیت یعنی وٹامن اورمنرلز حاصل کرنے میں مددگار بھی رہتے ہیں.

فوائد:

سستی اور تھکاوٹ دور کرتا ہے  

ٹماٹروں  کا استعمال جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے جسم کو مضبوط بناتا ہے جو لوگ بہت جلد تھک جاتے ہیں یا دن ڈھلنے  کے ساتھ ساتھ ان کو لگتا ہے کہ ان کے انرجی لیول کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں وہ جلد سستی کا شکار پڑ جاتے  ہیں وہ لوگ ٹماٹر  کو ضرور استعمال کریں ان لوگوں نے ٹماٹروں کواس طرح استعمال کرنا ہے  اس کو ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کا جوبیچ کا ٹائم ہوتا ہے اس ٹائم میں انہوں نے دو میڈیم سائز کے ٹماٹروں کو استعمال کرنا ہے انشاءاللہ پندرہ سے بیس دن کے اندر اندر دیکھیں گے جسمانی کمزوری کا مکمل طور پر خاتمہ ہو چکا ہوگا دن بھر ایکٹیو رہیں گے سستی  اور  تھکاوٹ ان کے پاس تک نہ ہوگی.

 آئرن یا خون کی کمی

  ایسے تمام لوگ جن لوگوں کو ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ان کے جسم میں آئرن یا خون کی کمی پائی جاتی ہے ایسے تمام لوگ دوپہر کے کھانے اور ناشتے کے درمیان ایک سے دو میڈیم سائز کے ٹماٹر استعمال کرنا شروع کردیں انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں خون کی کمی مکمل طور پر دور ہو جائے گی.

فاضل اور زہریلے مادوں کا اخراج 

ٹماٹر  کا استعمال آپ کے جسم میں موجود فاضل اور زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے ٹماٹر  استعمال کرنے سے بہترین بولر موومنٹ بنتی ہے بہترین طور پر آپ کوپخانہ آیا کرے گا پرانی سے پرانی قبض کا خاتمہ ہوجائے گا جو لوگ ٹماٹر استعمال کرتے رہتے ہیں ان کا پیٹ صاف رہتا ہے ٹماٹر کا استعمال پیٹ اور معدے میں موجود زہریلے  مادوں کو پخانے کے راستے نکال باہر کرتا ہے.

جگر کے لیے فائدہ مند 

اسی طرح اگر آپ ٹماٹروں  کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کے جگر کے لیے بھی ٹماٹر  کا استعمال بہت بہترین رہتا ہے جگر میں موجود زہریلے مادے ہوتے ہیں جو فاضل مادے ہوتے ہیں ٹماٹر ان کو بھی نکال باہر کرتے ہیںاوراس طرح ٹماٹر جگر کو صحت مند اور  صاف رکھنے میں ٹماٹر بہت مدد گار رہتے ہیں.

موٹاپے کے لیے 

موٹاپے کے  شکار لوگوں کے لئے ٹماٹر کسی نعمت سے کم نہیں ٹماٹروں کا استعمال جسم کی چربی کو ایسے گراتا ہے کہ آپ خود ہی رہ جاتے ہیں جو شخص دوپہر کو ٹماٹروں کی سلاد  استعمال کر لیا کریں کچھ دن میں خود ہی دیکھے گا کہ اس کی پیٹھ پر موجود چربی کم ہونا شروع ہو جائے گی آپ نے کیا کرنا ہے آپ نے اگر میڈیم سائزکے دو ٹماٹر آپ کے پاس ہیں تو دوپہر کو ٹماٹر استعمال کر لے لیکن اگر بڑے سائز کا ٹماٹر ہے تو ایک  کافی رہتا ہے.

جلد اور چہرے کی خوبصورتی 

ٹماٹر  کا استعمال آپ کی جلد کو جوان بنانے  یا فریش بنائے رکھنے میں بہت مدد گار رہتا ہےٹماٹر  کو آپ اپنی سکن کے لئے کھا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور بیرونی طور پر بھی ٹماٹروں کا سکن  کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ٹماٹر  میں لائکو پین ہوتا ہے جو کہ آپ کی سکن  کو جوائن بنائے رکھنے کے لیے بہت مددگار رہتا ہے اگر آپ اپنی سکن  کوفریش  اور جوان بنائے رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک یا دو ٹماٹر استمعال کریں سکن  پر مختلف مسائل کی صورت میں  جیسے کہ کیل مہاسے چھائیاں  وغیرہ وہ لوگ ٹماٹر کا ماسک بنا کر استعمال  کریں.

چہرے کا ماسک بنانے کا طریقہ 

   دو عدد ٹماٹر لےکر  ایک بلینڈر میں ڈال لیں اس میں تھوڑا سا پانی شامل کیجئے اور شہد کا ایک چمچ بھی شامل کرلیں  اچھی طرح بلینڈ کرلیں آپ کا  ماسک تیار ہے اس کو ہاتھوں کی مدد سے پورے چہرے پر لگانا  ہے اور بیس سے پچیس منٹ کے لیے لگا رہنے دینا ہے بیس سے پچیس منٹ بعد سادے پانی سے چہرے کو دھو لینا ہے ٹماٹر  کے اس ماسک کے استعمال سے آپ کی جلد نہ  صرف فریش  بنی رہےجوان بنی  رہے گی.

بلکہ آپ کو جو مختلف مسائل کا سامنا رہتا تھا ان کو لے کر کیل مہاسے چھایا وغیرہ وہ بھی نمودار نہیں ہوں گے اس کے علاوہ لوگوں کو آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں یا ملٹی کلر سکیم ہو جاتی ہے ان کے لیے بھی یہ ماسک بہترین ہے اس کے علاوہ ٹماٹر میں ایسے کمپاؤنڈ ہوتے ہیں جو کہ آپ کے رنگ نکھارنے میں بہت مدد گار رہتے ہیں ہفتے میں ایک یا دو بار ٹماٹر ماسک کے  استعمال سے  آپ کا رنگ بھی نکھرتا ہے.

  بھوک اور بد ہضمی

کھانا کھانے کے ساتھ ٹماٹرسلاد  کے طور استعمال سے آپ کا کھانا زیادہ ہضم آور بن جاتا ہے گوشت میں زیادہ ٹماٹر ڈالنے سے گوشت آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اور بد ہضمی سے بچا جاسکتا ہے بھوک کم لگنے کی صورت میں ٹماٹر  کو استعمال کیا کریں انشاءاللہ بہترین بھوک لگنا شروع ہو جائے گی.

نقصان دہ بیکٹیریا اور جراثیم 

ٹماٹر  کا استعمال آپ کے جسم میں نقصان والے بیکٹیریا اور جراثیموں کے خلاف مدافعت کو مضبوط کرتا ہے ٹماٹر  میں تین قسم کے ایسڈ پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے بے انتہا مفید ہوتے  ہیں روزانہ کچا ٹماٹر کا  استعمال آپ کی قوت مدافعت کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے ٹماٹر میں  وٹامن سی ہوتا ہے جو کہ آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے بہت بہترین رہتا ہے.

دل کی صحت

ٹماٹر  کا استعمال آپ کے دل کو صحت مند رکھنے کے لیے بے حد مفید ہے ٹماٹر  کو استعمال کرنے سے دل کی شریانیں کھلتی ہیں دل کی شریانوں کی بلوکج دور ہوتی ہے ٹماٹر  آپ کے دل کو مضبوط کرتا ہےاگر اپ دل کے امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو روزانہ کی ایک یا 2ٹماٹروں استعمال کر لیا کریں ٹماٹر کے استعمال  سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے.

کلسٹرول  کا خاتمہ

اسی طرح اگر آپ ٹماٹر  کا جوس استعمال کرتے ہیں تو جسم میں موجود کلسٹرول  کا خاتمہ ہوتا ہے جن لوگوں کا کولیسٹرول بڑھا ھوا ھے وہ روزانہ تقریبا آدھا گلاس ٹماٹر  کا جوس استعمال کرنا شروع کردیں انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں بڑھا  ہوا کولیسٹرول دوبارہ نارمل  ہو جائے گا.

کچا کھانے کے فوائد

لیکن اگر آپ نے بھرپور ٹماٹروں سے فائدہ حاصل کرنا ہے تو ٹماٹروں کو بطور  پھل استعمال کرنا ہے یعنی کچی حالت میں ٹماٹر  کو استعمال کرنا ہے پکا کر استعمال سے اس کی  افادیت ختم ہوجاتی  ہے ٹماٹروں سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ ٹماٹروں کو کچا استعمال کرنا چاہیے کمزور بچوں کو ٹماٹروں کا استعمال لازمی کروانا چاہیےٹماٹر  کا استعمال کروانے سے بچوں کی جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے.

اس کے علاوہ اگر آپ صحت مند بچوں کو بھی ٹماٹر استعمال کرواتے ہیں بچوں کو بھرپور غذائیت ملتی ہے ایسے بچے جن کا قد نہ بڑھ رہا  ہو ان بچوں کو ٹماٹر کا جوس استعمال کروائے یا کچی  حالت میں استعمال  کروائیں ٹماٹر  آپ کے آعصاب کے لئے بہت بہترین ہے اگر آپ ٹماٹر  کوکچی  حالت میں کھاتے ہیں تو آپ کے اعصاب مضبوط ہوتے ہیں.

دور کی نظر کمزور

 دور کی نظر کمزور والے لوگ  روزانہ کا میڈیم سائز کا ایک یا  2 ٹماٹروں کا  استعمال کرنا شروع کردیں انشاءاللہ دور کی نظر کی کمزوری میں افاقہ ہوگا.

شوگر

شوگر کے مریضوں کے لیےٹماٹر  کا استعمال بے حد مفید ہے ایک میڈیم سائز کا ٹماٹر استعمال کر لیا کریں تو ان کے لیے بہت بہتر رہتا ہے.

مسوڑھوں سے خون اور  دانت کمزوری 

اگر آپ کو مسوڑھوں سے خون آتا ہے یا آپ کے دانت کمزوری کی وجہ سے ہلتے  ہیں تو روزانہ کا  ایک سے دو ٹماٹروں کو استعمال کر لیا کریں ٹماٹر نہ صرف وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ ٹماٹر  میں ایسے کمپاؤنڈ بھی ہوتی ہیں جو آپ کے دانتوں اور مسوڑھوں کے لئے بہت مفید رہتے ہیں روزانہ ٹماٹروں کا استعمال مسوڑوں  سے آنے والے خون کو روکتا ہے مسوڑوں اور دانتوں کی کمزوری دور کرکے ان کو مضبوط بناتا ہے.

پھیپڑوں کو طاقت دیتا ہے

ٹماٹر  کا استعمال پھیپڑوں کو طاقت دیتا ہے پھیپڑوں کے افعال کو درست کرتا ہے سانس کی نالی میں جمی ہوئی بلغم کا خاتمہ ہوتا ہے اگرآپ کو سانس لینے میں  دشواری ہے یا کسی قسم کا بھی پھیپڑوں سے منسلک مسلہ ہے تو ٹماٹر  کو ضرور استعمال کریں.

سینے میں جلن

اگر آپ کے سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے تب بھی ٹماٹروں کا استعمال بہت مفید رہتا ہے.

کھانے کا طریقہ 

ٹماٹرکو ہمیشہ اس کا  چھلکا  اتار کرکھائیں چھلکے سمیت کھانے سے  آپ کوگردے  میں پتھری کا مسئلہ ہو سکتا ہے اس کے علاوہ- اور-  بھی  مسائل -ہو سکتے ہیں اس لئے ٹماٹر کو چھلکوں سمیت نہ ہی آپ نے کھانا ہے اور کوشش کریں نہ ہی آپ ہنڈیا  میں ٹماٹر کو چھلکوں سمیت استعمال کرنا ہے ایک دن میں آپ دو میڈیم سائزکے ٹماٹر  استعمال کرسکتے ہیں اس سے زیادہ مقدار میں ٹماٹروں کو استعمال نہیں کرنا چاہیے.

ٹماٹر کا زیادہ استعمال جسم میں بادی پیدا کرتا ہے یا آپ کا گلا بھی پکڑا جا سکتا ہے یا  گلا بیٹھ سکتا ہے ٹماٹر کو کبھی بیج اور چھلکا سمیت  نہیں استعمال کرنا چاہیے بیج اور چھلکا نکال دینا چاہیے بیج اور چھلکا سمیت ٹماٹر  کو استعمال کرنے سے نہ صرف آپ کے گردے میں پتھری بلکہ کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے  اگر آپ کے گردوں میں پتھری ہے پیشاب  کی نالی میں کسی قسم کی انفیکشن ہے آپ کا گلا بیٹھا ہوا ہے تواس حالت میں ٹماٹر کو  استعمال نہیں کرنا چاہیے ٹماٹر فائدے کی بجائے نقصان پہنچا  سکتے ہیں. 

cancer treatment

cancer treatment in urdu

How cancer treatment 

 How cancer treatment At home

cancer ka ilaj

cancer ka ilaj in urdu

Tamatar Ke Fawaid-Tamatar Ke Fayde/ٹماٹر کے فوائد

Leave a Comment

Translate »