تربوز  کے فوائد

تعارف

یہ پھل بھی اور   پھلوں کی طرح اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے جو نہ صرف بھوک مٹاتا ہے بلکہ پیاس کو  بھی ختم کرتا ہے اس کے کھانے سے انسان  تازہ دم رہتا ہے یہ وہ  پھل ہے جو انسانی جسم کے لیے بہت زیادہ فائدے مند ثابت  ہے تربوز میں (وٹامن اے) اور (وٹامن سی)  کےعلاوہ اور بھی بہت سے صحت مند اجزا پاۓ جاتے  ہیں  اور  اس کے ایک کپ میں چھیالیس (46) کیلوریز شامل  ہوتی ہیں.

پانی کی مقدار

یہ پھل اپنے اندر  پانی کی بہت زیادہ  مقدار رکھے ہوتا ہے   جو انسان کے  جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے  ایک تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے.

 غذائیت وٹامن 

یہ پھل غذا  سے بھرا  ہوتا ہے جس میں بہت کم مقدار میں  کیلوریز مجود ہوتی ہیں اس پھل  میں وٹامن اے – وٹامن سی – پوٹاشیم – میگنیشم – وٹامن بی ون – وٹامن  بی فائیو اور وٹامن بی سکس پایا جاتا ہے جو انسان کے  جسم کیلیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے   جو سارا دن  ایک انسان کے  جسم کو حرکت میں رکھتا ہے.

 پاکستان کے  سائنسدانوں نے اس پھل  کے چھلکوں سے آرسینک کا  پانی  فلٹر بنایا  ہے فلٹر میں شامل   پوٹاشیم تھکان کو دور کرتا ہے  یہ اینٹی آکسائیڈنٹ ہمارے جسم میں گردش کرنے والےخطرناک  فری ریڈیکلز سے لڑتا ہے اور ہمارے خلیوں  کی حفاظت  کرتا ہے.

فوائد 

 کینسر سے محفوظ

تربوزے  میں کیوبین مادہ کافی زیادہ  مقدار میں ہوتا  ہے جو انسان کے  جسم میں کینسر کے خطرات کو دور کرتا ہے  تربوز میں لیکوپین  بھی کافی زیادہ  مقدار میں پایا جاتا ہے  جو جسم کو  کسی بھی طرح  کےکینسر کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے.

عارضہ قلب سے بچاتا ہے

دنیا بھر میں موت کی بڑی وجہ دل کی بیماریاں ہیں  تربوز انسان کو عارضہ قلب کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے تربوز ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہے اس  میں امینو ایسڈ بھی  پایا جاتا ہے جو خون کی نالیوں  کو کھولتا ہے اور بلڈ پریشر کے بڑھنے سے  بچاتا  ہے.

 انفیکشن سے بچاؤ

انفیکشن بہت سی لمبی  بیماریوں کا موجب  بنتا ہے جبکہ انسان کے جسم میں انفیکشن کو روکنے  میں تربوزبہت خاص  کردار ادا کرتا ہے اس میں شامل  مختلف قسم کے  وٹامن  اور اینٹی آکسائیڈ انفیکشن کو ختم کردیتے ہیں تربوز ہمارے دماغ کو بھی بہت زیادہ  صحت بخشتا ہے تربوزے  میں شامل  (وٹامن سی) اور (لائیکوپین)  انفیکشن کو روکنے کے لیے انتہائی مفید ہیں یہ وٹامن انٹی انفیکشن ہیں.

 آنکھوں لیے مفید

تربوزے  میں بہت زیادہ  مقدار میں (لائیکو پین) شامل  ہے جو آنکھوں  کی حفاظت کرتا ہے اورسوجن  جیسی بیماری  سے حفاظت کرتا ہے عمر کی زیادتی کے  ساتھ  آنکھوں ہونے والی نظر کی کمی کو بھی دور کرتا ہے اور آنکھوں کی نظر  کو مزید اور زیادہ اچھا  کرتا ہے.

 پٹھوں کے درد سے نجات

تربوزجسمانی  ہڈیوں کیلیے  بھی بہت زیادہ فائدہ مند  ہے یہ ہمارے جسم میں مجود  کیلشیئم کو متوازن  رکھنے میں مدد دیتا  ہے جو طاقتور  ہڈیوں کیلیے بہت زیادہ  ضروری ہے پٹھوں کی تکلیف  میں شامل لوگوں  کو بھی تربوز استعمال کرنے سے آرام آتا ہے تربوز سینٹرولین بنانے  کا خاص پھل  ہے جو پٹھوں کو طاقت دیتا ہے.

 جلد اور بالوں کے لیے مفید

تربوز  انسان کے  جسم اور بالوں دونوں کو صحت منداور توانا رکھتا ہے تربوز میں پاۓ  جانے والے (وٹامن اے) اور (وٹامن سی) جسم اور بالوں کی صحت کیلیے فائدہ مند  ہیں جبکہ (وٹامن سی) بھی بالوں اور جلد  کی تندرستی میں مدد فراہم کرتا ہے اگر آپ کے جسم میں وٹامن اے کی کمی کی وجہ سے  جلد خشک ہو سکتی ہے  تربوزکے  استعمال سے جسم کے  خلیوں  کو رطوبت ملتی  ہے جس کی وجہ سے  جسم کی اندر والی خشکی  کم ہوجاتی ہے.

تربوز میں شامل  (بیتا کیروٹین) مرکب جو  جلد کی صحت کیلیے  بہت  فائدہ مند ہے اور (لائیکوپین) جلد کو سورج کی شعاعوں سے پیدا ہونے والے نقصان بچاتا ہے. 

 نضام ہاضمہ

تربوز میں پانی کافی  مقدارمیں ہوتا ہے جو آپ کے نضام ہاضمہ کوبہت زیادہ  بہتر رکھتا ہے تربوز میں شامل  فائبر ہاضمے  کے نظام کے کم کرنے کو  بڑھاتا ہے اور  قبض کو بھی روکتا ہے.

Tarbooz Ke Fawaid-Tarbooz Ke Fayde/تربوز کے فوائد

Leave a Comment

Translate »